URDUSKY || NETWORK

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، آج مزید 5افراد موت کا نوالہ بن گئے|اردو سکائی اخبار 14 جنوری 2011

95
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، آج مزید 5افراد موت کا نوالہ بن گئےurdu-news-urdusky

Updated at 1535 PST
کراچی…افضل ندیم …کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹرکے پائلٹ سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ کل سے اب تک ہلاک ہونیوالوں کی تعداد20 ہوگئی ہے۔ گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی میں دو گروپوں میں تصادم کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔گذشتہ روز فائرنگ کے مختلف واقعات میں جیو نیوز کے نمائندے ولی خان بابر سمیت سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ رات12 بجے کے بعد پیش آنیوالے واقعات میں13 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی کے قریب کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جس کی جیب سے ملنے والے کارڈ سے شناخت سابق میجر اقبال کشمیری کے نام سے ہوئی، وزیر اعلی ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ریٹائرمیجر اقبال کشمیری وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ تھا۔کورنگی انڈسٹریل ایریاکے علاقے میں شارع جام صادق پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ قصبہ کالونی میں4 سالہ بچی دعا فاطمہ،30 سالہ فراز الدین،28سالہ راشد انور اور24 سالہ جاوید مختلف مقامات پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ فائرنگ کے دیگر واقعات میں لیاقت آباد میں25 سالہ حماد صلاح الدین اور کورنگی چکرا گوٹھ میں40 سالہ محمد شفیق،اورنگی ٹاؤن میں ولیکا اسپتال کے قریب فائرنگ سے35 سالہ غلام رسول جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بنارس کے علاقے میں ون ڈی بس اسٹاپ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے کامران اور وقاص کے علاوہ ایک نامعلوم شخص بھی ہلاک ہوا،آج صبح بنارس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے45 سالہ رستم خان جاں بحق ہوگیا،جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ حسن اسکوائر کے قریب اے این پی کے رہنما بشیر جان بھی فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے جس کے بعد شہرکے کئی علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
وزیرداخلہ کی بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات
Updated at 1730 PST
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی دہشت گردی کی کارروائیوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے اپنے بھارتی ہم منصب کو پیغام دیاہے کہ قطع تعلقی ختم کر کے دہشت گردوں کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا۔بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک
Updated at 1810 PST کوئٹہ پریس کلب کا ولی خان بابر کے قتل پر اظہار مذمت
Updated at 1800 PST فیصل آباد : گیس نہ ملنے پر مشتعل خواتین بچوں نے ٹرین روک لی
Updated at 1750 PST دوسرا ٹی ٹوئنٹی،آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 4رنز سے شکست دیدی
Updated at 1740 PST ولی خان بابر کے قتل پر گورنر خیبر پختونخوا کا اظہار مذمت
Updated at 1740 PST کے ایس ای میں تیزی ، 100انڈیکس بارہ ہزار533پوائنٹس پر بند
Updated at 1720 PST ولی خان بابر کا قتل:بلوچستا ن بھرکے پریس کلبز میں تین روزہ سوگ
Updated at 1710 PST سوئی سدرن نے کے ای ایس سی کو اضافی گیس کی فراہمی شروع کردی
Updated at 1700 PST رحمن ملک کی نااہلی کیلئے دائر اپیل کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی
Updated at 1650 PST پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی کا عمل جاری
Updated at 1640 PST کراچی: پرتشدد حالات، قائداعظم ٹرافی کے فائنل کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات
Updated at 1630 PST اٹلی غربت میں کمی کیلئے پاکستان کو4 کروڑ یورو فراہم کرے گا
Updated at 1620 PST شہید صحافت ولی خان بابر کی میت تدفین کیلئے کوئٹہ سے ژوب روانہ
Updated at 1610 PST فٹ بال فیڈریشن نے46 کھلاڑی تربیتی کیمپ میں مدعو کرلیا
Updated at 1600 PST توانائی کا بحران ملکی معیشت پر منفی اثر ڈال رہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب
Updated at 1550 PST پی سی او ججز کو توہین عدالت کے نوٹسز کیس کی سماعت پیر تک ملتوی
Updated at 1545 PST پولی ایسٹر فائبر پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی فوری طور پر ختم کی جائے،اپٹما
Updated at 1540 PST سیف علی خا ن بھی ٹیلی ویژن شو کی میزبانی کریں گے
Updated at 1530 PST ن لیگ جاپان کی جانب سے جیونیوز کے رپورٹر ولی خان کے قتل کی مذمت
Updated at 1520 PST سائیکلسٹ اور باڈی بلڈرز کے ڈوپ ٹیسٹ کے جائزہ کیلئے کمیٹی تشکیل
Updated at 1515 PST الطاف حسین کی جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل پرتعزیت
Updated at 1510 PST قائد اعظم ٹرافی کا فائنل:پی سی بی آئی سی سی کو رپورٹ بھیجے گی
Updated at 1505 PST فیصل آباد :زہریلیاں گولیاں کھانے سے دو بچے جاں بحق
Updated at 1500 PST ڈپٹی اٹارنی جنرل عابد ساقی نے اپنے عہدے سے استعفادیدیا
Updated at 1455 PST ایشین کپ فٹبال : جاپان نے شام کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی
Updated at 1450 PST پودوں کے گملوں سے بھی لبا س کو بھی سجا کر منفرد بنا یاجاسکتا ہے
Updated at 1450 PST کوہاٹ :ہلاک ہونیوالا خودکش بمبارامن لشکر پر حملہ کرنا چاہتا تھا
Updated at 1445 PST بریڈ پٹ کے کتے نے جو نی ڈیپ پر حملہ کر دیا
Updated at 1440 PST پولیو کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،وزیر اعظم
Updated at 1435 PST سندھ اسمبلی اجلاس : ولی خان بابر کے قتل پر صحافیوں کا بائیکاٹ
Updated at 1420 PST ولی بابر کا قتل:پاکستان صحافیوں کیلئے خطرناک ترین ملک بن گیا،سی پی جے
Updated at 1410 PST ملتان: جیولر کی دکان سے دو کروڑ کے طلائی زیورات لوٹ لئے گئے
Updated at 1400 PST سی ڈی اے نے 300ایکڑاراضی واگزار کرالی،بنی گالہ کیس نمٹادیا گیا
Updated at 1355 PST پریٹی زینٹا رئیلٹی شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گی
Updated at 1345 PST رنگ برنگے کاغذوں سے تخلیق کر دہ دلچسپ فن پا رے
Updated at 1330 PST مری میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ،چمن میں طویل خشک سالی کے بعد بارش
Updated at 1310 PST ولی خان بابر کے قتل پر قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع
Updated at 1255 PST پین کلرز کھانے سے گردوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ،طبی تحقیق
Updated at 1250 PST برازیل ،سری لنکا میں سیلاب،500سے زائد ہلاکتیں
Updated at 1235 PST ولی خان بابرشہید کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل
Updated at 1220 PST ڈیرہ بگٹی: گیس فیلڈ کاایک کنواں دھماکا خیز مواد سے اڑا دیاگیا
Updated at 1200 PST پیدائشی طورپر معذور بچہ پیرالمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے کا خواہشمند
Updated at 1150 PST کترینہ اور رنبیر کی خفیہ ملاقاتیں اب بھی جاری ہیں
Updated at 1135 PST رینٹل پاور کیس: ٹیکنو پاور کمپنی کو پیر تک رقم سود سمیت جمع کرانے کا حکم
Updated at 1120 PST امریکی فوجی کے عدالتی دفاع کیلئے وکی لیکس کا15 ہزار ڈالرزکا عطیہ
Updated at 1100 PST پالک کا استعمال وزن گھٹانے میں اکسیر ہے ،طبی ماہرین
Updated at 1050 PST لاہور :پیاز کے دام پھر چڑھنا شروع ہوگئے،عوام پریشان
Updated at 1040 PST کراچی: 24گھنٹوں میں جیو کے رپورٹر سمیت 18افراد قتل کردیئے گئے
Updated at 1030 PST بنگلور میں کوکونٹ میلہ،ناریل سے بنی مختلف اشیاء کی نمائش
Updated at 1020 PST معروف صحافی اور پی ایف یو جے کے بانی منہاج برنا انتقال کر گئے
Updated at 1010 PST ہنگو:لیڈی ہیڈ کانسٹیبل کے گھر پر حملہ،6افراد جاں بحق
Updated at 1000 PST کراچی:جیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کا مقدمہ درج
Updated at 0950 PST کوہاٹ:فورسز کی کارروائی،سائیکل سوار مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک
Updated at 0940 PST سڈنی:اعصام الحق اور بوپنا کو ڈبلر ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست
Updated at 0935 PST گیس لوڈ مینجمنٹ، پوٹوہار ریجن میں سی این جی اسٹیشنز دو دن کیلئے بند
Updated at 0930 PST میکسیکو میں دھند کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Updated at 0920 PST بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع،سردی میں اضافہ
Updated at 0900 PST سی آئی ڈی سندھ نے ریڈ بک کا پانچواں ایڈیشن جاری کر دیا
Updated at 0855 PST صدر زرداری امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
Updated at 0820 PST لاہور:مکان کی چھت سے پرسرار حالت میں لاش برآمد
Updated at 0800 PST ارجنٹائن کا صدر ڈاکوؤں کے باعث سفری اخراجات سے محروم
Updated at 0730 PST لاہور:باغبان کے علاقے میں دکانوں میں آتشزدگی
Updated at 0730 PST جاپان: ممکنہ تبدیلی سے پہلے ہی کابینہ کے وزرا نے استعفیٰ دیدیے
Updated at 0700 PST امریکی افواج کی جاپان میں موجودگی ضروری ہے،رابرٹ گیٹس
Updated at 0630 PST پی ایف یو جے کا آج ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان
Updated at 0600 PST کراچی: فائرنگ کے واقعات ،17 افراد ہلاک، 24 سے زائد زخمی
Updated at 0530 PST ولی خان بابر جیو نیوز کے دلیراور بہادر رپورٹر تھے
Updated at 0500 PST شہید ولی خان بابر کی میت تدفین کیلئے ژوب روانہ
Updated at 0130 PST جیو نیوز کے بہاد ر رپورٹر ولی خان بابر شہید کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بشکریہ جنگ