URDUSKY || NETWORK

ڈالر ایک بار پھر 160 روپے سے تجاوز کر گیا

66

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 4 پیسے اضافہ ہوا،ڈالر 160.90 روپے تک پہنچ گیا

کراچی ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری ہے ،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 4پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 160 روپے سے تجاوز کر گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر 159.86 سے بڑھ کر 160.90 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں پر ڈالر کی طلب بڑھنے پر روپے پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے۔،پیرکو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں مزید1.15روپے اورقیمت فروخت میں95پیسے کا اضافہ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید میں1.15روپے اورقیمت فروخت میں95پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںامریکی ڈالر کی قیمت خرید158.75روپے سے بڑھ کر159.90روپے اورقیمت فروخت159.05روپے سے بڑھ کر160.00روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.00روپے سے بڑھ کر159.50روپے اورقیمت فروخت159.50روپے سے بڑھ کر160.50روپے ہوگئی۔ یوروکی قیمت میں1.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں30پیسے اورقیمت فروخت میں40پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید178.50روپے سے بڑھ کر179.50روپے اورقیمت فروخت180.50روپے سے بڑھ کر181.50روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید199.50روپے سے بڑھ کر199.80روپے اورقیمت فروخت201.50روپے سے بڑھ کر201.90روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودیریال اوریواے ای درہم کی قیمتوں میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید42.40روپے اورقیمت فروخت42.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید43.40روپے اورقیمت فروخت میں43.90روپے پرمستحکم رہی ۔ پیرکوچینی یوآن کی قیمت میںستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔