URDUSKY || NETWORK

پشاور:سرکاری عمارت پر قابض شدت پسندوں پر قابو پا لیا گیا ہے

97

پشاور:شدت پسند حساس ادارے کی عمارت میں داخل

پشاور: آج صبح چھ بجے پشاور کینٹ کے علاقے میں امریکی قونصیلٹ کے قریب حساس ادارے کی عمارت پر شدت پسندوں نے قبضہ کیا اور فائرنگ شروع کر دی ،شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ پون گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد کچھ دیر کے لئے اس میں وقفہ ہوا تاہم کچھ دیر بعد ہی پھر سے فائرنگ کا سلسہ شروع ہو گیا۔
پولیس اور ایف سی کے دستوں نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ صدر کینٹ کے تمام داخلی ار خارجی راستے بند کر دئے گئے ہیں جبکہ ،پشاور کے کچھ علاقوں کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
پولیس تاحال شدت پسندوں کی تعداد اور ان کے پاس موجود اسلحے کا پتہ نہیں لگا پائی ہے،سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔
آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کا وقت: گیارہ بج کر تین منٹ
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
پشاور: پشاور میں امریکی قونصلیٹ کے قریب ایک اہم عمارت پر شدت پسندوں کی فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے جبکہ کچھ دہشت گردوں نے عمارت پر قبضہ کر لیا۔سیکورٹی فورز کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں سیکورٹی فورسز نے عمارت کا محاصرہ کر لیاہے۔ دونوں جانب آدھے گھنٹے سے زائد فائرنگ ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ کے علاقے میں امریکی قونصلیٹ کے قریب مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کے باعث سیکورٹی فورسز نے قونصلیٹ سے یونیورسٹی روڈ کی طرف جانے والی ٹریفک کو بند کردیاہے ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ قونصلیٹ کے قریب پہلے ہلکی نوعیت کا دھماکا سنا گیا جس کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی۔آخری خبریں آنے تک علاقے میں سیکورٹی انتہائی سخت تھی اور کسی کو علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
کراچی : آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے کہاہے کہ پشاور میں تفتیش کے لئے لائے گئے دہشت گردوں نے پہریداروں پر قابوپاکر عمارت پر قبضہ کرلیا، تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بدستور عمارت میں موجود ہیں اور انہوں نے دو اہلکاروں کو یر غمال بنا رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام وسائل بروئے کار لاکرمسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ یرغمال اہلکاروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
پشاور : آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل اطہر عباس نے کہا کہ سرکاری عمارت پر قابض دہشت گردوں پر قابو پا لیا گیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کامیابی کے ساتھ تمام دہشتگردوں پر قابو پا کر مغوی اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح پشاور میں ایک سرکاری عمارت میں تفتیش کے لئے لائے گئے دہشت گردوں نے پہریداروں پر قابوپا کر عمارت پر قبضہ کرلیا تھا۔
آن لائن، اے آر وائے