URDUSKY || NETWORK

وزارت پٹرولیم کے ڈی جی کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد

87

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے برٹش پٹرولیم کے حصص فروخت کے مقدمہ میں وزارت پٹرولیم کے ڈی جی کنسیشنز ، شیر محمد خان کے خلاف توہین عدالت کی فرد جرم عائد supreme-court-of-pakistanکردی ہے ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے برٹش پٹرولیم کے حصص کی مہنگی فروخت کے خلاف قاضی حسین احمد کی پٹیشن پر سماعت کی ، عدالت نے تحریری جواب میں توہین آمیز الفاظ لکھنے والے ڈی جی پٹرولیم کنسیشنز کو گزشتہ روز توہین عدالت کا نوٹس کا جاری کیا تھا ، اس پر عدالت نے آج ڈی جی پٹرولیم شیرمحمد خان پر فرد جرم عائد کردی جبکہ سیکریٹری پٹرولیم سے بی پی ایل کے حصص فروخت پر دوبارہ رپورٹ بھی طلب کرلی، سابق وزیرپٹرولیم عثمان امین الدین آج عدالت میں پیش ہوئے اور وہاں موقف اختیار کیا کہ انہوں نے حصص کی فروخت کے خلاف نوٹ لکھا تھا، اسے آڈیٹر جنرل کے نوٹس میں بھی ہونا چاہیئے