URDUSKY || NETWORK

غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب

57

 مکہ مکرمہ میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب ہوئی، غلاف کعبہ کی تیاری میں تقریباً 670 کلو گرام ریشم استعمال ہوا، 120 کلو سونا اور 100 کلو چاندی استعمال کی کئی۔مکہ مکرمہ میں ہونیوالی تقریب میں کلید بردار کعبہ، منتظمین، سعودی حکام اور غلاف ساز کسوہ فیکٹری کے ذمہ دار شریک ہوئے۔ غلاف کعبہ کی تیاری میں 120 کلو خالص سونا، 100 کلو چاندی اور 670 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا گیا۔ غلاف کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے، اس کی تیاری پر تقریباً 60 لاکھ سعودی رال لاگت آئی۔

غلاف کعبہ کے 4 کونوں پر سورہ اخلاص منقش ہے، اس کے علاوہ غلاف پر مختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی گئی ہیں، قریانی آیات کو سونے، چاندی اور خالص ریشم سے تحریر کیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے امور کے لیے علیحدہ محکمہ اور ام الجود بندرگاہ پر اس کا ایک خصوصی کارخانہ قائم ہے، جس میں غلاف کعبہ کی جدید ترین تکنیک کے مطابق تیاری کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔یہ کارخانہ ہر سال بیت اللہ کا ایک نیا غلاف تیار کرتا ہے جسے 9 ذی الحجہ کو پورے تزک و احتشام کے ساتھ خانہ کعبہ کی زینت بنایا جاتا ہے۔