URDUSKY || NETWORK

شاہ محمود قریشی کی کرسی اور حلف نامہ آخری لمحے ہٹایاگیا، غلام بلور

86
شاہ محمود قریشی کی کرسی اور حلف نامہ آخری لمحے ہٹایاگیا، غلام بلورBreakingNews-news-urdu
Share Updated at 1330 PST
پشاور . . . . وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلورنے کہا ہے کہ وہ جب وزارت کا حلف اٹھانے گئے توشاہ محمود قریشی کی کرسی اور حلف نامہ پڑا ہوا تھا جسے آخری وقت میں ہٹا دیا گیا۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے بتایا کہ جب وہ ایوان صدر وزارت کا حلف اٹھانے گئے تو شاہ محمود قریشی کی کرسی اور حلف نامہ ایوان صدرمیں پڑے تھے تاہم حلف برداری سے چند لمحے قبل شاہ محمود قریشی کی کرسی ہٹا دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ چالیس ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے اور اگر ریلوے کو چارسو لوکوموٹو دیئے جائیں تو ریلوے کا خسارہ ختم ہو سکتا ہے۔غلام احمد بلور نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے ریلوے کو گیارہ اعشاریہ ایک بلین روپے دینے کی منظوری دی ہے تاہم رقم ابھی تک نہیں مل سکی۔انہوں نے بتایا کہ بے نظیر قتل کے واقعے کے بعد35لوکوموٹوز129کوچز اور31ریلوے اسٹیشن نذر آتش کئے گئے۔

بشکریہ جنگ