URDUSKY || NETWORK

حج کرپشن اسکینڈل: حکومت کو تمام کنٹریکٹ بھرتیوں پر نظرثانی کی ہدایت|اردو سکائی اخبار 27 جنوری 2011

94
حج کرپشن اسکینڈل: حکومت کو تمام کنٹریکٹ بھرتیوں پر نظرثانی کی ہدایت

Updated at 1200 PST
اسلام آباد…ایف آئی اے نے حج اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ برطرف وزیر حامد سعید کاظمی کے ملزموں احمد فیض اور راؤ شکیل سے روابط ثابت ہوگئے ہیں۔عدالت نے حکومت کو تمام کنٹریکٹ بھرتیوں پر نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے ملک بھر میں او ایس ڈی بنائے گئے پولیس آفیسرز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی خصوصی بنچ نے حج اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی جاوید بخاری نے اسکینڈل کے مبینہ کردار اور وزارت آئی ٹی کے مشیر ، زین سکھیرا کابیان پیش کیا ،جس میں زین سکھیرا نے کہا کہ وزیراعظم کا صاحبزادہ عبدالقادر گیلانی اسکا بچپن کا دوست ہے جبکہ راؤ شکیل سے اسکی جولائی2010 میں ملاقات ہوئی تھی، عبدالقادر گیلانی نے دبئی سے نئے ماڈل کی بلٹ پروف گاڑی منگوائی تھی ، ایڈیشنل ڈی جی نے بتایا کہ احمد فیض ابھی گرفتار نہیں ہوا، سعودیہ گئی ہوئی ایف آئی اے ٹیم کو کہا گیاہے کہ اس کی گرفتاری تک واپس نہ آئے ، عدالت کو اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گریڈ19 سے22 میں پولیس اور ایف آئی اے میں کنٹریکٹ پر9 آفیسر ہیں ، ان میں سے5آفیسرز کے تقرر میں محکمانہ سمری شامل تھی۔ چیف جسٹس نے او ایس ڈی پولیس آفیسرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ گڈ گورننس لانا ہے تو نوجوان آفیسرز کو موقع ملنا چاہیے، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو پیغام دیں کہ غیرقانونی کنٹریکٹ بھرتیوں کے خلاف اقدام کریں۔
نیویارک میں مزید برف باری کی پیش گوئی، انتظامیہ انتظامات میں مصروف
Updated at 1355 PST
نیویارک …امریکی شہر نیویارک مزید برف باری کی تیاریاں کررہاہے۔سٹی مئیرنے قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر اطمینان کااظہارکیا۔ ٹائمز اسکوائر پر ایک بار پھر برف باری نے سفیدچادراڑھادی ہے۔نیویارک میں آج شام تک 25 سینٹی میٹر برف پڑنے کی توقع ہے،جہاں سڑکیں اور گلیاں برف سے بند ہوچکی
ریتک روشن نے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا10 بچے گود لے لئے
Updated at 1350 PST
ممبئی …بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا 10 بچے گودلے لئے ۔بھارت کے شہر ممبئی میںSave a heart نامی ایک خصوصی تقریب کے دوران بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے دل کے امراض میں مبتلا 10بچوں کو گود لینے کا اعلان کیا
پالک،مولی ،مٹر یا بند گوبھی سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے، تحقیق
Updated at 1330 PST
نیویارک …اگر آپ اداس ہیں یا تھکن محسوس کررہے ہیں توفکرمند ہونے کی کوئی بات ہی نہیں فوراً اپنے کچن میں جائیں اور کوئی مزیدار سے ڈش بناکر کھائیں اس سے ناصرف آپ کی تھکن اور اداسی دور ہوگی بلکہ آپ کا دھیان بھی بٹ جائیگا ۔ آج ہم آپ
Updated at 1325 PST گیارہ سالہ چینی نژاد امریکی لڑکی ناول نگار بن گئی
Updated at 1315 PST اداکار بوبی دیول آج اپنی44ویں سالگرہ منارہے ہیں
Updated at 1300 PST لورالائی:ٹھیلے کی ٹکر سے ایک کان کن جاں بحق
Updated at 1255 PST چین میں سترناٹیکل میل تک سمندربرف بن گیا
Updated at 1245 PST اپنے جسم پر قوس قزاح کے رنگ بکھیری فیشن ایبل بلیاں
Updated at 1235 PST شکر گڑھ سیکٹر ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ
Updated at 1220 PST چیچہ وطنی:سانحہ لاہور میں شہید اہلکار کو سپرد خاک کر دیا گیا
Updated at 1210 PST ڈیووس:اوپراسنگرجوزکیریرااورموسیقار اے آر رحمن کیلئے کرسٹل ایوارڈکا اعزاز
Updated at 1145 PST شمالی بلوچستان میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان
Updated at 1120 PST بلوچستان میں جرائم کی مختلف وارداتیں
Updated at 1105 PST 45 ایف سولہ طیاروں کی اپ گریڈیشن ترکی میں ہورہی ہے،ائیرچیف
Updated at 1040 PST جنوبی جاپان میں شن مو ڈاک آتش فشاں نے دھواں اگلنا شروع کردیا
Updated at 1030 PST کراچی:آٹومارکیٹ میں لگنے والی آگ کے واقعے کی رپورٹ درج
Updated at 1015 PST قطر میں موٹر شو شروع ہو گیا
Updated at 1005 PST کراچی:مکان کی دیوار ٹوٹ جانے سے خواتین سمیت5افراد زخمی
Updated at 0955 PST کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،ایک زخمی
Updated at 0940 PST موڈ اچھا رکھنے کیلئیروزانہ5گھنٹے کی پرسکون نیند لیں
Updated at 0920 PST امریکا،ہتھکڑی لگے ملزم کی چلتی گاڑی سے فرار کی کوشش ناکام
Updated at 0900 PST وہاڑی میں سوزوکی پک اپ الٹنے سے 3افراد ہلاک،6زخمی
Updated at 0830 PST لاہور:زہریلا دہی کھانے سے ایک شخص ہلاک
Updated at 0800 PST جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش ،سٹرکیں زیر آب
Updated at 0730 PST ماسکو : قفقاز میں کار بم دھماکا چار افراد ہلاک
Updated at 0700 PST پشاور: متنی میں امن کمیٹی کے سربراہ کے گھر اور پولیس وین پر حملہ
Updated at 0640 PST وکی لیکس انکشافات، سفارتکاری پر مثبت اثرات مرتب کر سکتے ہیں،روس
Updated at 0600 PST تیونس میں مظاہرے، وزرا ء کی تبدیلی کیلئے وزیراعظم ہاؤس میں دھرنا
Updated at 0530 PST کراچی:دو مارکیٹوں میں لگنے والی کو آگ پر قابو پالیا گیا
Updated at 0500 PST آسکرز ایوارڈکی12 نامزدگیاں حاصل کرنیوالی فلم ’دا کنگز سپیچ“ کی کہانی
Updated at 0430 PST مصرمیں پابندی کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری
Updated at 0400 PST کراچی:گڈاپ ٹاؤن پولیس کی کارروائی ، اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار

بشکریہ جنگ