URDUSKY || NETWORK

بر طا نیہ میں امیگریشن کے قوا نین میں سختی کا امکا ن

68

بر طا نیہ میں امیگریشن کے قوا نین میں سختی کا امکا ن
Updated at 1345 PST
british-passport لندن…سی ایم ڈی…بر طا نو ی حکو مت نے غیریورپی ممالک کے لیے امیگریشن قوانین مزید سخت کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔بر طا نوی وزارتِ داخلہ کی Migration Advisory Committee کی جا نب سے ویلڈز، بیو ٹیشنز ، اسٹیٹ ایجنٹس،لیبار ٹری ٹیکنیشنز ، آ رائش گُل ،اور پلمبرکے پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے ویز ا پر پابندی لگا نے کی تجا ویز پیش کی گئی ہیں ۔ اس پا بندی کا مقصد بر طا نوی شہر یو ں کے لیے نو کر ی کے مواقع بڑ ھانا اور صرف ما ہر پیشہ و ر افرا د کوہی بر طا نیہ میں رہنے اور کا م کر نے کی اجا زت دیناہے ۔ اگر بر طا نو ی حکو مت نے ان تجاو یزپر عمل در آ مدکیا تو بر طا نیہ میں جن پیشوں سے تعلق رکھنے والے افرا د کو ویزا جا ری کیا جا تا ہے ان کی تعدا د ایک سو با نو ے (192)سے کم ہو کر کر ایک سو اکیس (121) رہ جا ئے گی جبکہ بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ اس تعدا د کو مزید کم کر کے ستا سی(87) تک محدو د کیا جائے ۔ امیگر یشن کی اس نئی پالیسی کا اطلا ق اپریل 2011 سے ہو گا تا ہم نر سنگ،اکا ؤنٹس اور شو بزسے تعلق رکھنے والے افراد اس پابندی سے محفو ظ رہیں گے ۔

بشکریہ جنگ