URDUSKY || NETWORK

اردو سکائی اخبار 13 ستمبر 2010 | Urdu News

84

 Kashmir

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،11کشمیری جاں بحق.
سری نگر . . . . . . . . مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جس میں گیارہ کشمیری بحق ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے فوج کو وادی میں دیئے گئے اختیارات واپس لینے کی درخواست کی ہے ۔ کرفیو کے باوجود مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج اور مظاہرین کے درمیان احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پیر کو ہونیوالے مظاہروں پر بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے گیارہ کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس دوران درجنوں مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔آٹھ کشمیری کو ٹنگ مرگ، اجس، ہمہامہ، چرار شریف اور اسلام آباد میں جاں بحق ہوئے جبکہ تین کو بانڈی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران جاں بحق کردیا گیا جس کے بعد لوگوں میں اشتعال پھیل گیا۔ بھارتی حکومت کے خلاف حالیہ مظاہروں میں یہ ہلاک ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس دوران ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا۔ ادھربھارتی ٹی وی کے مطابق عمر عبداللہ نے حکمراں جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کو فون کرکے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ فوج کو دیئے گئے اختیارات غیر انسانی ہیں، یہ اختیارات واپس لے کر ریاستی حکومت کو دیئے جائیں ۔

ٹھٹھہ،جنرل کیانی کا سعودی فیلڈ اسپتال،چینی میڈیکل کیمپ کا دورہ.
ٹھٹھہ…چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے مکلی میں سیلاب متاثرین کے لئے سعودی عرب کے فیلڈ اسپتال اور چینی میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی آج صبح مکلی پہنچے جہاں جی او سی حیدرآباد شوکت اقبال نے انہیں ضلع ٹھٹھہ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ دی۔ بعد میں آرمی چیف نے سعودی عرب کی جانب سے قائم کئے گئے فیلڈ اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملاقات کی اور پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کے بچوں کے لئے قائم کئے گئے اسکول کا معائنہ بھی کیا۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مکلی پولیس گراؤنڈ میں چین کی طرف سے قائم کئے گئے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر کیمپ کے انچارج ڈاکٹر وانگ سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکورٹی بچے کی جان لے گئی.
لاہور . . . وزیراعلیٰ پنجاب کی چلڈرن اسپتال آمد کی وجہ سے سخت سیکیورٹی نے نومولود بچے کی جان لے لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی کے باعث نومولود بچے کے باپ کو ایمرجنسی میں نہیں جانے دیا گیا اور طبی امداد نہ ملنے پرنومولودبچہ دم توڑگیا۔ گوجرانوالہ کارہائشی عمر فاروق اپنے جڑواں بچوں کوعلاج کیلیے چلڈرن اسپتال لایاتھا تاہم شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے اسپتال عملے نے عدم تعاون کا مظاہرہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ کی سخت سیکیورٹی کی وجہ سے بچے کے باپ کو بچے سمیت ایمرجنسی میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور نومولود اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن اسپتال میں بچے کی ہلاکت پرتحقیقات کاحکم دیدیا ہے۔

منچھر جھیل : پانی اوور فلو ہونے سے سیہون ائیرپورٹ اور بوبک کو خطرہ.
دادو . . . منچھر جھیل میں پانی کی سطح 119 فٹ سے بھی بلند ہوجانے کے بعد جھیل میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش صرف دو فٹ رہ گئی۔جھیل کے ریگولیٹرکے دروازوں سے پانی کی سطح چھ انچ نیچے ہے جس سے سیہون ائر پورٹ کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔منچھر جھیل کے ریگولیٹر کے اکیس فٹ کے تین دروازوں پر پانی کی سطح چھ انچ نیچے رہ گئی ہے۔جھیل کے دروازوں سے پانی اوورفلوکرنے کی صورت میں پانچ ہزارسے زائد آبادی والاتحصیل سیہون کا شہر بوبک،سیہون ائر پورٹ،سیہون حیدرآباد انڈس ہائی وے زیرآب آنے کا خدشہ لاحق ہوگیاہے۔محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق جھیل کے ریگولیٹرکو مٹی کی بوریاں ڈال کر پانی اوورفلو ہونے سے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔دوسری جانب منچھر جھیل کے زیرو پوائنٹ سے ملحقہ بند سے بھی پانی کے دباؤ کے باعث مٹی جھڑنا شروع ہوگئی ہے ۔جہاں پر لوہے کی پلیٹ لگا کر بند کی مٹی اکھڑنے سے بچایاجارہاہے۔بند کے ٹوٹنے کی صورت میں دولاکھ سے زائد آبادی والاشہر بھان سعید آبادکوبھی خطرہ لاحق ہے۔ادھرجھیل سے نکلنے والی مختلف نہروں میں پانی کی سطح بلندہوجانے کے باعث تحصیل جوہی اور سیہون کے بڑے شہروں چھنی، جھانگارہ اور باجارا سمیت بیالیس سے زائد دیہات زیرآب آگئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں نے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع کردی ہے۔ دوسری جانب میہڑ شہر کو سیلابی صورتحال سے محفوظ رکھنے کے لئے بنائے گئے عارضی حفاظتی بند پر پانی کی سطح ساڑھے 6 فٹ تک پہنچ گئی۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بند کو اونچا کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔ ادھر سیلابی ریلے میں چاروں اطراف سے گھری ہوئی تحصیل جوہی کا ملک کے دیگر حصوں سے آج آٹھویں روز بھی رابطہ منقطع ہے۔

کراچی:گلشن اقبال میں ٹریفک حادثہ،ایک نوجوان جاں بحق
Updated at 1245 PST کشمیر ، گلگت بلتستان اورشمالی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بار ش کا امکان
Updated at 1230 PST پشاور :امریکہ میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
Updated at 1200 PST فیصل آباد:صنعتی یونٹس ،پاور پلانٹس کوگیس کی فراہمی چار روز کیلئے بند
Updated at 1155 PST خواتین ہاکی ورلڈکپ :ارجنٹائن ہالینڈ کو ہرا کر چیمپئن بن گیا
Updated at 1150 PST نیویارک :مسجد کی تعمیر کے فیصلے پر اب بھی قائم ہیں،امام فیصل عبدالروٴف
Updated at 1140 PST نیویارک فیشن ویک میں اداکارہ سارہ جیسیکا پارکر کی شرکت
Updated at 1135 PST افغانستان:طالبان 34میں سے 33صوبوں میں سرگرم ہیں،امریکی اخبار
Updated at 1130 PST فرسودہ نظام کی تبدیلی کا انقلاب دستک دے رہا ہے ،الطاف حسین
Updated at 1100 PST سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کی سب سے بڑی ڈیل کی امریکی تیاریاں
Updated at 1040 PST سری نگر میں کرفیو برقرار، صورتحال پر غور کیلئے بھارتی کابینہ کا اجلاس
Updated at 1020 PST برطانیہ: گلوکار بھی زخمی فوجیوں کی مدد کو آگئے
Updated at 0940 PST بھارت:اجمیر میں 6 منزلہ عمارت گرگئی
Updated at 0920 PST قصور ،شہری بچوں کے ہمراہ واحد تفریح گاہ پہنچ گئے
Updated at 0900 PST برطانیہ کاسابق باکسنگ چیمپئن نیوزآف دی ورلڈ کا نیا شکار
Updated at 0840 PST ایرانی امدادلے کر پانچ پروازیں لاہور پہنچ گئیں
Updated at 0820 PST منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ، 42دیہات زیر آب
Updated at 0800 PST کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ ، سیاسی کارکن سمیت چار افراد ہلاک
Updated at 0715 PST امریکا نے ترکی کو شکست دے کر ورلڈ باسکٹ بال کا ٹائٹل جیت لیا
Updated at 0630 PST یوایس اوپن مینز سنگلز کا فائنل بارش کے باعث ملتوی
Updated at 0400 PST وسطی بحر اوقیانوس کے سمندری طوفان نے شدت اختیار کرلی
Updated at 0345 PST منچھر جھیل میں پانی کی زائد آمد اور کم اخراج سے صورتحال تشویشناک
Updated at 0330 PST آلودہ پانی اڑل واہ نہر میں شامل ،نہر کا پانی نہ استعمال کرنے کی ہدایت
Updated at 0315 PST برطانوی فوجیوں کاافغانستان سیہیروئین اسمگل کرنے کا الزام
Updated at 0300 PST دنیا کی کوئی طاقت ایرانی قوم کو ترقی سے نہیں روک سکتی،احمدی نژاد
Updated at 0245 PST

بشکریہ جنگ