URDUSKY || NETWORK

اردوسکائی اخبار 19 فروری 2011|بینظیر قتل کیس: پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

84
بینظیر قتل کیس: پرویزمشرف کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاریurdu-news-pakistan

Updated at 1210 PST
راولپنڈی …بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں ، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یہ وارنٹ سابق صدر کے اسلام آباد اور لندن کی قیام گاہوں کے پتے پر بھیجنے کا حکم دیا ہے ۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین کے جج رانا نثار نے اڈیالہ جیل جاکر بے نظیر قتل کیس کا ٹرائل کیا۔ اس موقع پر مقدمہ میں گرفتار دو پولیس آفیسرز سعود عزیز ، خرم شہزاد اور دیگر ملزم بھی حاضر تھے ، فریق استغاثہ ایف آئی اے نے پرویزمشرف کے گزشتہ جاری وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی ۔ اس کے مطابق اسلام آباد میں چک شہزاد کے فارم ہاؤس پر موجود افراد نے بتایا کہ پرویزمشرف یہاں مقیم نہیں اور وہ بیرون ملک ہیں ۔اس پر عدالت نے سابق صدر کے وارنٹ پھر جاری کرنے اور انہیں اسلام آباد اور لندن میں ۔ سابق صدر کی دونوں قیام گاہوں کے پتے پر بھیجنے کا حکم دیا، آج اس مقدمہ کے چالان کی نقول فریقین میں تقسیم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ بعد میں مقدمہ کی سماعت پانچ مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
تنہائی اور ڈپریشن سے بچنے کیلئے جانور پالیں، آسٹریلوی عوام کو مشورہ
Updated at 1230 PST
سڈنی …اگر آپ تنہائی محسوس کر رہے ہیں توکوئی جانور پال لیں ۔نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پالتو جانوروں کی موجودگی تنہائی اور ڈپریشن سے بچاؤ کا اچھا حل ہے۔ موجودہ دور میں تیز رفتاراور مصروف زندگی میں اپنے لئے وقت نکالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ایسے
مونٹی نیگرو میں چینی روایتی ڈانس شو
Updated at 1220 PST
پودگوریسا …مونٹی نیگرو میں چینی روایتی ڈانس شو دی چارم آف دونہوانگ میں رنگا رنگ ملبوسات زیب تن کیے خواتین نے رقص کا مظاہرہ پیش کیا ۔مونٹی نیگرو کے دارالحکومت پودگوریسامیں چینی قمری سال کی تقریب کے دوران چائنیزڈانس شو پیش کیا گیا ۔تقریب کا انعقاد مونٹی نیگرو کی وزارت
دنیا میں سب سے زیادہ بولا جانے والا لفظ O.K.
Updated at 1200 PST
نیو یارک…فارن ڈیسک…دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا لفظ او کے(OK) ہے۔ امریکی ویب سائٹ کے مطابق یہ لفظ کھانے کی میزوں اور کلاس رومز میں برسوں سے استعمال ہوتا آرہاہے لیکن اس کی ابتدا کے بارے کوئی درست معلومات نہیں۔کچھ کا کہنا ہے کہ یہ فرانسیسی زبانau
برطانیہ میں اخبار فروش کا فوجی گاڑیوں اور ٹینک کا مجموعہ
Updated at 1120 PST
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی کاؤنٹی نارفوک سے تعلق رکھنے والے44سالہ اخبار فروشShaun Mitchellکو فوجی ساز و سامان اور گاڑیوں سے جنون کی حد تک لگاؤ ہے۔اس اخبار فروش کے فوجی سازو سامان سے لگاؤ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے اپنے گھر کے پچھواڑے میں
صومالی قزاقوں نے چار امریکی شہریوں کواغوا کرلیا
Updated at 1110 PST
اقوام متحدہ…فارن ڈیسک… صومالیہ کی سمندری حدود میں قزاقوں نے چار امریکی شہریوں کو اغوا کر لیا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابقصومالیہ کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ بحر ہند میں صومالیہ کے ساحل کے ساتھ بحری قزاقوں نے کشتی میں سوار چار امریکی شہریوں کو اغواکر
بغداد کی تباہی پر امریکا معافی مانگے،1ارب ڈالر اداکرے، شہری حکومت
Updated at 1100 PST
بغداد…فارن ڈیسک…بغداد کی تباہی پر امریکا معافی مانگے اور اس کی تعمیرکے لیے ایک ارب ڈالر ادا کرے۔برطانوی خبر رساں ادارے’رائٹر‘ کے مطابقبغداد کی شہری حکومت کی طرف سے کئے گئے مطالبے میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی وجہ سے شہر کے انفرااسٹرکچر اورخوبصورتی کو نقصان ہوا ہے۔
Updated at 1050 PST افغانستان :طالبان کے حملوں میں نیٹو اہلکاروں سمیت 18افرادہلاک
Updated at 1040 PST چین:شوہر کی محبت بیوی کو11سال بعد کوما سے باہر لے آئی
Updated at 1030 PST لیڈی گاگا نے ایک سال میں30.5ملین ڈالرز کمائے
Updated at 1015 PST جنک فوڈ سے بچوں میں بھی ذیابیطس ٹو کا خطرہ بڑھنے لگا
Updated at 1000 PST سندھ،بلوچستان میں ہلکی بارش کا سلسلہ آئندہ24گھنٹے جاری رہے گا
Updated at 0940 PST امریکا طالبان رہنماوٴں سے خفیہ مذاکرات کر رہا ہے، امریکی جریدہ
Updated at 0930 PST فیصل آباد :بسنت پر پابندی کی دھجیاں اڑادی گئیں،متعدد زخمی
Updated at 0915 PST بجلی کے حصول کیلئے بشام کے عوام کا شاہراہ قراقرم پر احتجاجی مظاہرہ
Updated at 0850 PST لیبیا،یمن،بحرین میں مظاہروں میں شدت،62افراد ہلاک
Updated at 0825 PST نوشہرہ،پولیس اورڈاکوؤں میں مقابلہ، اے ایس آئی شہید،دوڈاکوہلاک
Updated at 0800 PST کراچی،مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش
Updated at 0500 PST امریکا اورپاکستان کے تعلقات مشکلات میں ہیں، ہلیری کلنٹن

بشکریہ جنگ