ینظیر بھٹو قتل کیس: پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
راولپنڈی … بے نظیر بھٹو قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر تین کے جج رانا نثار نے اڈیالہ جیل جاکر اس مقدمہ میں پہلے سے گرفتار ملزموں کا ٹرائل کیا ،ایف آئی اے نے آج مقدمہ کا ایک عبوری چالان پیش کیا جس میں سابق ڈی جی نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل اور آئی بی کے سابق سربراہ کے بیانات کی روشنی میں پرویزمشرف کو ملزم نامزد کیا گیا تھا ، اس مقدمہ میں استغاثہ نے پہلے ہی دیگر پولیس آفیسرز کے بیانات کی روشنی میں سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد کو گرفتار کیا تھا ، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پرویز مشرف کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔
بشکریہ جنگ