URDUSKY || NETWORK

گوجرانوالہ کی خبریں

78

گوجرانوالہ 2فروری(پ ر)سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام 4فروری بروز جمعتہ المبارک بعد نماز عشاءجامع مسجد غوثیہ اسد کالونی کھیالی میں سنی کانفرنس منعقد ہو گی جسمیں مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی محمد حنیف طیب مرکزی وائس چیئرمین پیر سید محمد اجمل شاہ گیلانی ،سید محمد صفدر شاہ گیلانی ،صاحبزادہ محمد ضیا ءاللہ قادری ،پیر محمد اطہر القادری ،ڈاکٹر سرفراز احمد سیفی ،مولانا محمد رفیق رضوی،صاحبزادہ محمد ذکاءاللہ رضوی ،مولانا محمد اکبر نقشبندی ،صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی ،پروفیسر محمد احمد اعوان ،پروفیسرمحمد یعقوب ،مولانا کریم بخش،مولانا محمد نصیر احمد اویسی ،مولانا مفتی محمد حسین صدیقی،مولانامحمد حنیف چشتی ،زاہد حبیب قادری ،پیر سید عبدالغفار شاہ ،حافظ محمد مشاءقادری ،قاری یاسین نعیمی خطاب کر رہے ہیں ۔

گوجرانوالہ2فروری(پ ر)آستانہ عالیہ حضرت کیلیا نوالہ شریف میں سالانہ محفل میلاد 5فروری بروز ہفتہ صبح9بجے الحاج پیر سید محمدباقر علی شاہ بخاری سجادہ نشین کی زیر صدارت اور عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ الحاج پیر سید عظمت علی شاہ بخاری کی زیر نگرانی منعقد ہوگی ممتاز علماءو مشائخ خطاب کر یں گے ۔

گوجرانوالہ2فروری(پ ر)آستانہ عالیہ شرقپور شریف میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت میاں شیر محمد شرقپوری کے تین روز سالا نہ عرس مبارک کی تقریبات 6-5-4فروری جمعتہ المبارک ہفتہ ،اتوار،کو سجادہ نشین الحاج صاحبزادہ میاں محمد ابوبکر شرقپوری کی زیر صدارت منعقد ہوں گی جس میں ملک بھر کے علماءو مشائخ اور نعت خواں شرکت کریں گے ۔