گوجرانوالہ … گوجرانوالہ میں سی آئی اے، اسپیشل برانچ اور پولیس ریسٹ ہاؤس پر ہلکی نوعیت کے تین دھماکے ہوئے ،،، جبکہ ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا ،،دھماکوں سے چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق پہلا دھماکا سی آئی اے آفس کے باہر ہوا،دھماکے سے سی آئی اے سینٹر کی بیرونی دیوار گر گئی اور اُس جگہ پر گڑھا پڑ گیا۔ دوسرا دھماکا اسپیشل برانچ کی بلڈنگ کے باہر ہوا۔ دھماکے سے عمارت کی دیوار کو نقصان پہنچا۔ ایس پی سول لائن مبشر میکن کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکے نصب شدہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوئے۔ جبکہ سی آئی اے کی بلڈنگ کے باہر نصب ایک اور بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امدادی کارروائیوں کے لئے موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں یامین نامی ایک شہری گردن پر شیشہ لگنے سے شدید زخمی ہوا ہے۔کچھ دیر بعد پولیس ریسٹ ہاؤس میں واقع اے ایس پی انڈر ٹریننگ ندا چٹھہ کے کمرے کی چھت پر دھماکا ہوا ۔دھماکے سے ملحقہ میڈیکل کمپلیکس کے شیشے ٹوٹ گئے اورشیشے لگنے سے تین افراد معمولی زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔تمام سرکاری عمارتوں میں ریڈ الرٹ کردیا گیا ہے اور تعلیمی اداروں اور شاپنگ پلازہ کے باہر سیکورٹی تعینات کی جارہی ہے۔ سیکورٹی کے پیش نظر سی پی او آفس کو خالی کرا دیا گیا۔
لاہور…لاہور کے علاقے موچی گیٹ میں لگنے والی آگ سے بجلی کے تار جل گئے ہیں اور سوئی گیس بند کر دی گئی تھی جس سے نقل مکانی کے بعد واپس آنے والے مکین بہت پریشان ہیں۔موچی دروازے میں لگنے والی آگ پر تو36گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ہے
شنگھائی …اگرآپ کو اپنی پسندیدہ اور مشہور شخصیت کیساتھ فوٹوبنوانا ہے توشنگھائی چلیں،جہاں موسم بہار کے میلے کو خوبصورت بنانے کیلئے مادام تساؤمیوزیم میں خصوصی دعوت ہے۔شنگھائی کے مادام تساؤمیوزیم میں کئی انٹرنیشنل سیلیبریٹیز کو قریب سے دیکھاجاسکے گا۔میوزیم میں داخل ہوتے ہی آپ کاایسالگے گاجیسے آپ کسی خاص کانفرنس
برازیل نے ایران کیساتھ تجارت ختم کرنے سے انکار کر دیا تھا،وکی لیکس
Updated at 1235 PST
کراچی…امریکا نے زیادہ تر اپنے اتحادیوں سے ایران کیساتھ تجارتی روابط ختم کرنے پر زور دیا لیکن دو ہزار آٹھ کے مراسلے کے مطابق برازیل نے ایران کیساتھ تجارت بند کرنے سے واشنگٹن کو صاف انکار کردیا تھا ۔بیس جون دو ہزار آٹھ کو برازیل سے امریکی سفیر Clifford Sobel
کیٹ میڈلٹن کے منگنی کے سوٹ کی مقبولیت
Updated at 1225 PST
لندن …برطانوی شاہی جوڑے پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی منگنی میں پہننے جانے والاسوٹ بھی مشہور ہوگیاہے۔کیٹ میڈلٹن کی منگنی کے بلیوگاؤن کی ہم شکل مارکیٹ میں آگئی ہیں۔ اب توہر خاتون ہی پرنس ولیم کی منگیتر بن سکتی ہیں، برطانوی ڈیزائنر ریس(Reiss) نے امریکا سمیت دنیابھر کے اسٹورزمیں
رحیم یار خان:سیلاب متاثرہ اسکول کی تعمیر نہ ہوسکی، طلبہ کھلے آسمان تلے
Updated at 1215 PST
رحیم یار خان…رحیم یار خان میں سیلاب کے باعث تباہ ہونیوالی اسکول کی عمارت کو ابھی تک تعمیر نہیں کیا جاسکا ہے معصوم بچے شامیانے اور کھلے آسمان تلے بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رے ہیں ۔ رحیم یار خان کے قریب سندھ پنجاب کے سرحدی علاقے کوٹ سبزل میں