URDUSKY || NETWORK

کرکوک:کا ر بم دھماکوں میں7 افراد ہلاک،78 سے زائد زخمی

88
کرکوک:کا ر بم دھماکوں میں7 افراد ہلاک،78 سے زائد زخمی
Updated at 0530 PST
کرکوک.. . . . . .. . عراق میں سیکیورٹی فورسزپرکارروائیوں میں تیزی سے اضافہ ہواہے اور کرکوکشہر میں پے درپے کار بم دھماکوں سے ہلاک افراد کی تعداد7ہوگئی ہے جبکہ78سے زائدافرادزخمی ہوئے۔کرکوک میں دہشتگردوں کے ہاتھوں اہلکاروں اورشہریوں کی ہلاکت کاسلسلہ جاری ہے۔اس حملے کانشانہ پولیس کاافسرتھاجومحفوظ رہاجومحفوظ رہامگرشہری مارے گئے۔ایک اورمقام پرکانوائے کوجبکہ تیسرے مقام پرکردش سیکیورٹی فورسزکونشانہ بنایاگیا۔رہائشی علاقے میں کیے گئے ان تین دھماکوں سے4عام شہری بھی مارے گئے اورزخمیوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔ جبکہ کئی مکانات اورگاڑیاں تباہ ہوگئیں۔سن دوہزارچھ اورسات میں فرقہ واریت عروج پرپہنچنے کے بعدعراق میں دہشتگردی کم ہوئی ہے مگربم دھماکوں جیسے واقعات اب بھی معمول ہیں۔ایسیبم دھماکوں میں پچھلے ماہ دوسوافرادہلاک ہوئے تھے۔