URDUSKY || NETWORK

کراچی میں پی آئی اے کا مرکزی بکنگ آفس بند کرادیا گیا

64
کراچی میں پی آئی اے کا مرکزی بکنگ آفس بند کرادیا گیا
کراچی…ترکش ایئر لائن سے معاہدے کے خلاف اور ایم ڈی پی ائی کی برطرفی کے لئے مظاہرہ کرنے والے پی آئی اے کے ملازمین نے پی ائی اے کا مرکزی بکنگ آفس بند کرادیا ۔ ملازمین نے مرکزی بکنگ آفس میں مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا ، ملازمین ترکش ایئر لائن سے معاہدہ ختم کرنے اور ایم ڈی پی آئی اے کو برطرف کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ مظاہرے کے بعد ملازمین بکنگ آفس کو تالے لگادیئے۔ ۔ ترجمان پی ائی اے کا کہناہے کہ مرکزی بکنگ آفس کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے زبردستی بند کرادیا ہے جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئر سہیل بلوچ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ملازمین کو کام سے نہیں روکا جائے گا، اس کے باوجود دفاتر بند کرائے جارہے ہیں۔