کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری، آج مزید 5افراد موت کا نوالہ بن گئے
Updated at 1535 PST
کراچی…افضل ندیم …کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹرکے پائلٹ سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے ۔ کل سے اب تک ہلاک ہونیوالوں کی تعداد20 ہوگئی ہے۔ گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی میں دو گروپوں میں تصادم کے باعث صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔گذشتہ روز فائرنگ کے مختلف واقعات میں جیو نیوز کے نمائندے ولی خان بابر سمیت سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ رات12 بجے کے بعد پیش آنیوالے واقعات میں13 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی کے قریب کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ جس کی جیب سے ملنے والے کارڈ سے شناخت سابق میجر اقبال کشمیری کے نام سے ہوئی، وزیر اعلی ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ریٹائرمیجر اقبال کشمیری وزیر اعلیٰ سندھ کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ تھا۔کورنگی انڈسٹریل ایریاکے علاقے میں شارع جام صادق پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ قصبہ کالونی میں4 سالہ بچی دعا فاطمہ،30 سالہ فراز الدین،28سالہ راشد انور اور24 سالہ جاوید مختلف مقامات پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ فائرنگ کے دیگر واقعات میں لیاقت آباد میں25 سالہ حماد صلاح الدین اور کورنگی چکرا گوٹھ میں40 سالہ محمد شفیق،اورنگی ٹاؤن میں ولیکا اسپتال کے قریب فائرنگ سے35 سالہ غلام رسول جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بنارس کے علاقے میں ون ڈی بس اسٹاپ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے کامران اور وقاص کے علاوہ ایک نامعلوم شخص بھی ہلاک ہوا،آج صبح بنارس کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے45 سالہ رستم خان جاں بحق ہوگیا،جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ حسن اسکوائر کے قریب اے این پی کے رہنما بشیر جان بھی فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے جس کے بعد شہرکے کئی علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی اور مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
وزیرداخلہ کی بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات
Updated at 1730 PST
اسلام آباد…وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی دہشت گردی کی کارروائیوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے اپنے بھارتی ہم منصب کو پیغام دیاہے کہ قطع تعلقی ختم کر کے دہشت گردوں کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا۔بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر شاہد ملک