URDUSKY || NETWORK

میثاق جمہوریت کی دھجیاں خود پیپلزپارٹی نے اڑائیں، شہبازشریف |اردو سکائی اخبار 27 فروری 2011

81
میثاق جمہوریت کی دھجیاں خود پیپلزپارٹی نے اڑائیں، شہبازشریف

Updated at 1400 PST
لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں انصاف اور قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ انہوں نے پنجاب میں گیس لوڈ شیڈنگ کو صدر زرداری کا ٹوپی ڈرامہ قرار دیا۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا، میثاق جمہوریت کی دھجیاں خود پیپلز پارٹی نے اڑائیں،میثاق جمہوریت میں آئین اور قانون کی بالادستی، کرپشن کے خاتمے کے لیے نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے دست خط کیے،ہمارے خلاف غلط باتیں کی گئیں، اس سیاست کو میثاق جمہوریت میں دفن کردیا تھا۔ اگر جمہوریت عوام کے پیسے پر ڈاکہ ڈالنے اور اسے سمندر پار بھیجنے کا سلسلہ بن جائے تو اٹھارہ کروڑ عوام جمہوریت کو دریا برد کردیں گے، این آئی سی ایل کے ڈاکے پڑے، کیا یہ میثاق جمہوریت ہے؟ شہباز شریف نے بتایا کہ صدر زرداری نے ایک ملاقات میں کہا تھا کہ جسٹس عبدالحمید ڈوگر کو تین سال دے دیں ورنہ آپ کی چھٹی کرا دیں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیا حاجیوں کی جیب اور این آئی سی ایل پر ڈاکے میثاق جمہوریت ہیں؟ تاہمنواز شریف نے جمہوریت کے لیے صبرکا دامن نہیں چھوڑا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جان بوجھ کر گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کررہے ہیں،زرداری صاحب پنجاب میں ٹوپی ڈرامہ نہیں چل سکتا۔انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا کو فارغ کرنے کے لیے گورنر کو سمری بھیجی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب میں حکومت سے خود علیحدہ نہیں ہوں گے۔
آئین کو سبوتاژ کرنے کی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،بابر اعوان
Updated at 1515 PST
لاہور…وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئین کو سبوتاژ کرنے کی کسی کوشش اورسازش کا حصہ نہیں بنے گی،مفاہمتی سیاست کو ڈی ریل کرنے اورجمہوریت الٹاؤ مہم کامیاب نہیں ہونے دینگے اورہماری طرف سے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوں گے۔یہ بات انہوں نے لاہور
آئی سی سی ورلڈ کپ :بھارت کی انگلینڈ کے خلاف ٹا س جیت کربیٹنگ
Updated at 1330 PST
بنگلور…ورلڈ کپ کے گروپ بی کے اہم میچ میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ فیصلہ کیا ہے،دونوں ٹیموں گروپ ٹیمیں اپنے گروپ میں ایک ،ایک میچ جیت چکی ہیں۔ جیو سوپر یہ میچ براہ راست نشر کررہا ہے۔انگلینڈ فتح کے لیے پر امید ہے اور بھارت
کرا چی پربننے والی پہلی سائنس فکشن فلم” کو لاچی”کاٹریلرانٹرنیٹ پر پیش
Updated at 1300 PST
کراچی…پاکستان کے سب سے گنجان آبا د شہر کراچی کے مسائل پر بننے والی پاکستان کی پہلی سائنس فکشن فلم کو لاچی کا ٹریلر تشہیر کیلئے انٹر نیٹ پر پیش کر دیا گیاہے۔اس فلم کی کہانی کو آسٹریلوی رائٹر Summer Nicksنے تحریر کیا ہے جس میں گزشتہ پانچ سالوں میں
کراچی میں فائرنگ، پولیس اہلکاروں سمیت6افراد ہلاک
Updated at 1230 PST
کراچی…کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے سے صبح سویرے ایک شخص کی بوری بند لاش ملی ۔ رات گئے بھی گلستان جوہربختارو گوٹھ میں نامعلوم ملزموں نے تھانہ گلستان جوہر
ملک میں کل سے بارشوں،برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
Updated at 1005 PST
اسلام آباد…ملک کے مختلف علاقوں میں کل سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے اکثر مقامات میں پیر سے بدھ تک جب کہ پنجاب اورخیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران
غلطیاں دہراتے رہے تو وطن واپسی کا سفر شروع ہو جائیگا، آفریدی
Updated at 0930 PST
کولمبو…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بڑی ٹیم کے خلاف فتح یقیناً خوش آئند ہے لیکن میچ میں جو غلطیاں کیں انہیں دہرایا گیا تو ٹیم کی وطن واپسی کا سفر شروع ہو جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جیونیوز کے پروگرام کیپٹنز کارنر میں
سلامتی کونسل نے لیبیا کے حکام پرپابندیاں عائد کردیں
Updated at 0645 PST
نیویارک … اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے رہنما معمرقذافی سمیت ان کے خاندان کے نوافراد اوردیگرسات اعلیٰ حکام پر پابندی عائد کردی۔نیو یارک میں لیبیا کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پابندی کی قراداد متفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔جس کے تحت معمر قذافی
Updated at 1500 PST سر بیا کے ما ڈل بو ائے نے خواتین کے کپڑ ے پہن کر ما ڈلنگ شروع کر دی
Updated at 1440 PST لاہور میں لوگ آج بھی برف سے کھیلتے رہے
Updated at 1420 PST لندن میں تیارکردہ دنیا کا سب سے بڑا لیگو موزیک تیار کرلیا گیا
Updated at 1245 PST کینیڈامیں مسلسل 241گھنٹے تک آئس ہاکی کھیلنے کا عالمی ریکارڈ قائم
Updated at 1215 PST سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آج گڑھی خدا بخش پہنچ رہے ہیں
Updated at 1135 PST پشاور:ورلڈ کپ میں کامیابیوں نے نوجوانوں میں جوش و ولولہ پیداکردیا
Updated at 1110 PST لاہور میں ژالہ باری کے بعد موسم صاف ہو گیا
Updated at 1045 PST کرک:گیس کی عدم فراہمی کیخلاف شٹر ڈاوٴن ہڑتال
Updated at 1020 PST فلسطینی فٹبال ٹیم کے مزید 12 ارکان لاہور پہنچ گئے
Updated at 0945 PST بھارت:رشوت کے الزام میں اعلیٰ افسر بیوی اور ساتھیوں سمیت گرفتار
Updated at 0800 PST کیوبا میں سگارفیسٹیول شروع ہوگیا
Updated at 0715 PST ڈسکوری اپنے آخری مشن پر بین الاقومی خلائی اسٹیشن پہنچ گئی
Updated at 0700 PST لاہور:شہری رات گئے تک ژالہ باری سے لطف اندوز ہوتے رہے
Updated at 0500 PST لیبیا: فسادات کا سلسلہ جاری ، زوایہ میں رات گئے50 افراد ہلاک
Updated at 0400 PST کراچی: شادی کی تقریبات میں فائرنگ ،5 افراد زخمی
Updated at 0345 PST کراچی:فائرنگ سے 3 پولیس اہلکاروں سمیت چارافرادہلاک