وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں حالیہ اضافہ واپس لے لیا
Updated at 1850 PST
اسلام آباد…وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ واپس لے لیا ہے،قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا ہے کہ یکم نومبر سے31دسمبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی جو قیمتیں تھیں انہیں قیمتوں کو بحال کرتے ہیں ۔انہوں نے اے این پی کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہو ئے ایوان کو بتایا کہ اسفند یار ولی نے پارلیمانی سربراہوں کو قائل کیا کہ اس ایشو پر بات کی جائے اور اس معاملے کو حل کیا جائے لیکن گورنر پنجاب کے قتل کے سوگ میں 3دن کے لئے تمام مصروفیات منسوخ کر دی گئی تھیں اور آج ہی یہ معاملہ حل کر نے کیلئے اقتصادی صورت حال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعداس معاملے کے حل کا اعلان کرتے ہیں ۔
گورنرپنجاب کے عہدے کا امیدوار نہیں،اعتزاز احسن
Updated at 1930 PST
لاہور…پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ وہ گورنرپنجاب کے عہدے کیلئے امیدوار نہیں ہیں،ان سے زیادہ اہل امیدواردوڑ میں شامل ہیں۔گورنر ہاوس لاہور میں مقتول گورنر سلمان تاثیر کی رسم قل میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزازاحسن نے کہا کہ معاشرے
وزیراعظم نے عوامی آواز کو تسلیم کیا اسکی پذیرائی کی جانا چاہیے،چوہدری نثار
Updated at 1900 PST
اسلام آباد…قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کا یہ اعلان پاکستان کے عوام کی آواز کو تسلیم کرنے کے