URDUSKY || NETWORK

کالمسٹ فورم گوجرانوالہ کے عہدیداران کا اعلان

77

گوجرانوالہ7فروری(پ ر)کالمسٹ فورم گوجرانوالہ کے عہدیداران کا اعلان باہمی مشاورت سے متفقہ طور پر کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عمر نصیر صدر ،رانا محمد ابراہیم نفیس جنرل سیکرٹری،عمران اختر کھوکھر سینئر نائب صدر ،عمران اعظم رضا نائب صدر ،سید احمد علی رضا ایڈیشنل سیکرٹری ،چوہدری سلطان گوجر فنانس سیکرٹری،حاجی شاہد محمود گھمن سیکرٹری اطلاعات ونشریات ،محمد فاروق بٹ جوائنٹ سیکرٹری اور سید وقار احمد جاوید آڈیٹر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دیںگے ۔مختلف سماجی ،علمی و ادبی اور صحافتی حلقوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس روایت کو انتہائی خوش آئنداور صحافتی و علمی حلقوں کےلئے قابل تقلید قرار دیا ہے ۔