URDUSKY || NETWORK

چین نے نو بل انعا م کے مقابلے پر کنفیو شس انعا م لا نچ کر دیا

116

یجنگ…سی ایم ڈی…چین جہاں دنیا کے ہر میدا ن میں مغر بی مما لک پر بر تری حاصل کر نے کی کو ششوں میں مصر و ف ہے وہیں اب چین کے جا نب سے عالمی نوبل امن انعا م کے مقابلے پر کنفیو شس امن انعا م بھی لا نچ کر دیا گیا ہے ۔ مشہو ر چینی مفکر کے نا م پر شر وع کیا جا نے والا پہلا کنفیوشس امن انعام تا ئیوان کے سا بق نائب صدرchina Lien Chan کو پیش کیا جا ئے گا اور اس کی تقریب نو بل انعام کی تقریب سے ایک دن قبل منعقد کی جا ئے گی ۔ چین کی ایک غیرسرکار ی تنظیم نے یہ انقلابی قد م نو بل انعام کمیٹی کی جانب سے چینی مصنف اور سیا سی کارکن Liu Xiobo کو2010 کا امن کا نو بل انعام دینے کے فیصلے کے بعداٹھا یا ہے ۔ Liu اس وقت حکو مت کے خلا ف تخریبی کا رروائیاں کر نے کے جر م میں چین کے جیل میں سزا کا ٹ رہا ہے ۔ چینی حکو مت کا کہناہے کہ Liu کوامن کا نوبل انعام دینا چینی حکومت کے خلا ف ایک قدم ہے جس کے بعد نہ صر ف چین بلکہ پاکستان سمیت کئی ایشا ئی ممالک چین کی حما یت میں نو بل انعام کی تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر چکے ہیں ۔