URDUSKY || NETWORK

پشاور کے نواحی علاقے پشتہ خرہ کی مسجد میں دھماکا،5افراد جاں بحق

77

پشاور….پشاور کے نواحی علاقے پشتہ خرہ مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے جبکہ بیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکا باڑہ روڈ پر واقع جامع مسجد پشتہ خرہ بالا میں نماز جمعہ کے فوراً بعد ہوا۔ جس کے نتیجہ میں پانچ افراد جان بحق اور بیس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو پشاور کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جس میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے سربراہ شفقت اللہ ملک کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کیا گیا۔ جبکہ ایس ایس پی آپریشنز اعجاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ مسجد کے صحن میں آئی ای ڈی نصب کی گئی تھی۔ جس میں ڈھائی کلو دہماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ جبکہ مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ دوسری جانب وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

بشکریہ جنگ