URDUSKY || NETWORK

پشاور پریس کلب پر خود کش حملہ،3افراد جاں بحق،پولیس

91

پشاور پریس کلب پر خود کش حملہ،

3افراد جاں بحق،پولیس

آج 22 دسمبر 2009 کو ایک اخباری اطلا ع کے مطابق . . . پشاور کے علاقے صدر میں پریس کلب کے سامنے خود کش حملے میں3افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور پشاور پریس کلب میں داخلے کی کوشش کر رہا تھا، پولیس اہلکار نے حملہ آور کو تلاشی لینے کیلے روکا جس پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پریس کلب کے مین گیٹ پر تعینات سیکیورٹی اہلکار سمیت3افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے وقت متعدد صحافی پریس کلب میں موجود تھے۔ دھماکے سے عمارت کے نقصان پہنچا اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریب سے گذرنے والی ایک مسافر بس بھی متاثر ہوئی۔
ملک میں جاری دہشت گردی کے حالیہ لہر کے دوران پہلی مرتبہ پریس کلب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے وقت پریس کلب میں متعدد صحافی موجود تھے۔
بی بی سی کے مطابق ۔۔پولیس افسر سلیم شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خودکش حملے میں پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار، صحافی اور پریس کلب کے قریب سے گزرنے والے عام شہری شامل ہیں۔
پشاور پریس کلب کے سیکریٹری جنرل محمد علی کے مطابق خودکش حملہ آور پریس کلب میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا اور گیٹ پر روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
انھوں نے بتایا کہ دھماکے میں گیٹ پر تعینات پولیس کانسٹیبل اور پریس کلب کے اکاؤنٹنٹ ہلاک ہو گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اکاؤنٹنٹ کا دفتر مرکزی گیٹ کے ساتھ ہی تھا۔
یہ دھماکہ پریس کلب کے مرکزی دروازے کے ساتھ ہوا اور اس سے کلب کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پریس کلب میں دھماکے کے وقت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ علاقے کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
خیال رہے کہ پشاور میں اس سے پہلے سیشن کورٹ کے دروازے کے سامنے خودکش حملہ ہوا تھا جس میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔