URDUSKY || NETWORK

پاکستان 5ویں ایٹمی طاقت بن کر برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دے گا،امریکی اخبار

77

پاکستان 5ویں ایٹمی طاقت بن کر برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دے گا،امریکی اخبار
Updated at 1140 PST
واشنگٹن…فارن ڈیسک… امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت جلد دنیاکی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن جائے گا اور برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دے گا۔اخبار کے مطابق پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافے نے اوباما انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج پیدا کردیا ہے۔ پاکستان بہت جلد دنیا کی پانچویں بڑی ایٹمی طاقت بن کر دیگر قوتوں کے برابر آکھڑا ہوگا۔امریکا دنیا کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعدا د کے راز اپنے پاس رکھتا ہے لیکن پاکستان اس سے تعداد اور جائے تنصیب چھپاتا آرہاہے۔ پاکستان جدید پلوٹونیم بم بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اخبار نے امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان تیزی سے اپنے نیو کلیئر ہتھیاروں کو وسعت اور جوہری ہتھیاروں کے مواد کی پیدوار میں اضافہ کر رہا ہے اور بہت جلد دنیا کی پانچویں بڑی جوہری ہتھیاروں کی طاقت برطانیہ سے سبقت لے جائے گا ۔اوباما انتظامیہ کے لیے اسصورت حال نے صدارتی قومی سیکورٹی حکمت عملی کے اس بنیادی عنصر کو براہ راست چیلنج کردیا ہے جس کا مقصد دنیا میں جوہری ہتھیاروں میں کمی لانا ہے۔ پاکستان کا ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے کا مقصد بھارت کے اثر کو روکنا ہے۔ پاکستان کا یہ قدم امریکا کے ساتھ تعلقات کے لیے بھی ایک ٹیسٹ ہے۔اخبار کی رائے میں پاکستان کا یہ اقدام امریکی صدر کی عالمی معاہدے کے تحت عالمی سطح پر ایٹمی ہتھیاروں پر مکمل پابندی عائد کر نے کی امریکی صدر کی کوششوں کو روکنے کے مترادف ہے۔امریکا دنیا بھر کے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد کے راز اپنے پاس رکھتا ہے لیکن پاکستان بڑی حد تک جوہری ہتھیاروں کی تعداد اور ان کی جائے تنصیب کو چھپاتا آرہا ہے۔وائٹ ہاوٴس کے ترجمان نے پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں مبینہ اضافے کو بتدریج قرار دیا۔ سب سے بڑی پریشانی جوہری مواد کی پیداوار ہے۔ بین الاقوامی تھنک ٹینکInternational Panel on Fissile Materials کے مطابق پاکستان کے پاس جوہری مواد کی اتنی زیادہ مقدار ہے جس سے40سے 100مزید ایٹمی ہتھیار بنائے جا سکتے ہیں جس میں پلوٹونیم کا جدید بم بھی شامل ہے اگر یہ اندازے درست ہیں تو طویل عرصے سے قائم جوہری طاقتوں کے ہم پلہ پاکستان کو لاکھڑا کرے گا۔