URDUSKY || NETWORK

اقتدار کی منتقلی کا عمل یقینی بنانے کی ذمہ داری فوج پر ہے،اوباما

79
ْاقتدار کی منتقلی کا عمل یقینی بنانے کی ذمہ داری فوج پر ہے،اوباما
واشنگٹن. . . .. . .. امریکی صدر بارک اوباما نے کہا ہے کہ مصری فوج اقتدار کی قابل اعتبار منتقلی کا عمل یقینی بنائے ۔مصری صدر حسنی مبارک کے استعفے کے بعد ایک بیان میں صدر بارک اوباما نے کہا کہ مصری عوام کی آواز سنی گئی ہے ۔ مصر اب پہلے جیسا نہیں رہے گا ۔ صدر اوباما نے کہا کہ حسنی مبارک نے مستعفی ہوکر ملک میں تبدیلی کے لئے بے تاب عوام کے مطالبے کا جواب دیا ہے ۔ مصریوں نے واضح کردیا ہے کہ وہ حقیقی جمہوریت سے کم کوئی چیز قبول نہیں کریں گے ۔ مصر میں اقتدار کی منتقلی اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے ۔ مصر کے پر امن مظاہرین نے امریکی عوام کو بھی متاثر کیا ہے ۔ امریکی صدرنے ذمے داری کا مظاہرہ کرنے پر مصری فوج کی تعریف کی اور کہا کہ اب اقتدار کی منتقلی کا عمل یقینی بنانا فوج کی ذمے داری ہے اور یہ عمل ایسا ہونا چاہئے جو مصری عوام کے لئے قابل اعتبار ہو ۔ تاہم صدر اوباما نے خبردار کیا کہ آنے والے دن مشکل بھی ہوسکتے ہیں ۔