وینز ویلا :اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی
کراکس . . . . . .. . وینز ویلا کی نیشنل اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی، ایک دوسرے پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔ صدر ہوگو شاویز نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپوزیشن کو انتخابی فوائد سے محروم کر دیا تھا، جس کے بعد گزشتہ دو ماہ سے اپوزیشن اور حکمراں جماعت میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے۔اس سلسلے میں دارالحکومت کراکس میں وینیزویلا کی نیشنل اسمبلی کے سیشن کے دوران اسمبلی کے حاضرین میں حکمراں جماعت کے حمایتی افراد بھی موجود تھے جو شور شرابا کر رہے تھے، ان کی موجودگی پر اعتراج کرنے کے لیے جب اپوزیشن رہنما نے تقریر کے لیے ڈائس پر جانا چاہا تو حکمراں جماعت کے ایک رہ نما سے ان کی تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھا پائی میں بدل گئی۔سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں نے بمشکل دونوں رہنماؤں کو الگ کیا۔