ویلنگٹن…پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، پاکستان نے 4 سال بعد کسی بھی ملک کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے میچ کے آخری دن پاکستان نے 274 رنز کے تعاقب میں دن کا آغاز کیا، پہلی اننگز میں 70 رنز اسکور کرنے والے توفیق عمر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، اظہر علی 10 اور محمد حفیظ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایسے موقع پر یونس خان اور مصباح الحق نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 118 رنز جوڑے، یونس خان 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان مصباح الحق 70 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، اسد شفیق نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، ڈرا میچ کے باوجود پاکستان نے سیریز ایک صفر سے جیت لی، کپتان مصباح الحق کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، یہ پاکستان کی کسی بھی ملک کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 4 سال بعد پہلی کامیابی ہے، پاکستان نے آخری بار 2006 میں انضمام الحق کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کو دو صفر سے شکست دی تھی۔
حکومت سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے، رحمن ملک
Updated at 1150 PST
حکومت سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں سنجیدہ ہے، رحمن ملک
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں امن امان اور سیکورٹی کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے میں انتہائی سنجیدہ ہے۔وزیر داخلہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں صوبہ خیر پختوانخواہ
برازیل،ریکسیو ٹیم نے متعدد بہتے شہریوں کو موت کے منہ سے بچا لیا
Updated at 1015 PST
ساوٴپالو…برازیل میں ریسکیوٹیم نے سیلاب میں بہتے کئی شہریوں کوموت کے منہ سے بچا لیا۔ برازیل میں موسلادھار بارش سے سیلاب نےSao Paulo کے بڑے علاقے پرقبضہ کرلیاہے۔ کئی افراد گھربارچھوڑ کرمحفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ چارمختلف جگہوں سے کار میں بیٹھے سیلابی ریلے کی نذرہونے والے ہیلی کاپٹرکے
پشاور،نوتھیا میں اسکول کے باہر دھماکا،ایک شخص جاں بحق،متعدد زخمی
Updated at 0850 PST
پشاور…پشاورکے شہری علاقہ نوتہیہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 سے زیادہ زخمی ہوئے۔ دھماکا نوتہیہ میں نجی سکول کے قریب اس وقت ہوا جب سکول میں بچوں کی اسمبلی ہورہی تھی اور کچھ بچے ابھی سکول آرہے تھے۔ دھماکے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جب
افغانستان :قندوزمیں40 طالبان جنگجو ؤں نے ہتھیار ڈال دیے
Updated at 0730 PST
کابل … افغانستان کے صوبے قندوزمیں 40 طالبان جنگجو ؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی سے گفت گومیں قندوز کے پولیس چیف سعید الرحمان سعید خیلی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ضلع امام صاحب میں 40 طالبان جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں ۔ پولیس چیف
زلزلے کے شدید جھٹکے ، خوفزدہ ہوکر دل کا دورہ پڑنے سے 2 خواتین ہلاک
Updated at 0330 PST
کوئٹہ …. ملک کے تین صوبوں میں آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے خوفزدہ ہوکر دل کا دورہ پڑنے سے دو خواتین جاں بحق جبکہ تین افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے تمام علاقوں میں رات ایک بجکرتئیس منٹ پر