URDUSKY || NETWORK

وکی لیکس کے سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری | اردو سکائی اخبار 1 دسمبر 2010

76
وکی لیکس کے سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری

Updated at 0315 PST
لندن … وکی لیکس نے نئے راز فاش کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی صدر زرداری کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کا سوچ رہے تھے۔ یہ بات بھی منظر عام پر آئی ہے کہ امریکا اور برطانیہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر خدشات کا شکار تھے۔انہیں ڈر تھا کہ جوہری مواد دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتا ہے یا پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جھڑپ ہوسکتی ہے۔وکی لیکس کے نئے انکشافات کے مطابق مارچ 2009 میں جنرل کیانی نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے امریکی سفیر سے کہا تھا کہ وہ صدر زرداری پر استعفے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔ وکی لیکس کا دعویٰ ہے کہ جنرل کیانی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کو صدر بنانے کے حق میں تھے۔ وکی لیکس کے مطابق نائب امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کہا تھا کہ صدر زرداری نے برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن براؤن سے ملاقات میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ فوج انھیں اقتدار سے الگ کردے گی۔ صدر زرداری نے ان معاملات سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی تھی۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ امریکا اور برطانیہ پاکستان کے جوہری پروگرام پر خدشات کا شکار تھے۔ امریکی سفارت کاروں نے واشنگٹن کو خبردار کیا تھا کہ بڑھتے ہوئے عدم استحکام اور معاشی بحران کے باوجود پاکستان میں جوہری ہتھیار ذخیرہ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سات مہینے پہلے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے واشنگٹن کو بتایا تھا کہ انہیں جوہری مواد کے دہشت گردوں کے ہاتھ لگنے سے زیادہ اس بات پر تشویش ہے کہ یہ مواد کسی سرکاری اہلکار کے ذریعے ملک سے باہر اسمگل نہ ہوجائے۔ برطانوی دفتر خارجہ کی سینئیر عہدے دار میریٹ لیزلی نے امریکی سفارتکاروں کو بتایا تھاکہ برطانوی حکومت کو پاکستانی جوہری ہتھیاروں کے تحفظ کے بارے میں گہری تشویش ہے۔
شیروں کے تحفظ کے لیے بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا بھی میدان میں
Updated at 1140 PST
ممبئی…سی ایم ڈی…یوں تو بادشاہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں لیکن جنگل کے بادشاہ کا تحفظ کرنے کے لیے بالی وڈ کی نازک اندام حسینہ میدان میں اتر آئی ہیں۔ دلکش مسکراہٹ کی حامل بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا شیروں کے تحفظ کی عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے
ایل این جی پراجیکٹ کے لیے از سر نو بولی طلب کیے جانے کا امکان
Updated at 1110 PST
اسلام آباد…جی ڈی ایف سوئز اور فور گیس 30 نومبر کی حتمی تاریخ کے باوجود ایل این جی پراجیکٹ پر حکومت کی جانب سے حتمی فیصلہ حاصل نہ کرسکے اور اب اس بات کا امکان ہے کہ ایل این جی پراجیکٹ کے لیے ازسر نو بولی طلب کی جائے۔ وزارت
Updated at 1210 PST ایک نظر انسا نوں پر حملہ کرتے جا نوروں اور پرندوں پر
Updated at 1200 PST وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیر اعظم کی زیر صدارت ہو گا
Updated at 1150 PST پشاور،مختلف علاقوں سے دو افراد اغوا کر لیے گئے
Updated at 1145 PST جدہ سے کوئٹہ آنے والی11ویں حج پرواز بھی تاخیر کا شکار
Updated at 1130 PST کوٹ ادو:ٹرین اور آئل ٹینکر میں تصادم،ایک شخص جاں بحق،4زخمی
Updated at 1120 PST فیصل آباد،بس اور ٹرالر میں تصادم،3افراد جاں بحق،10زخمی
Updated at 1100 PST وکی لیکس کے انکشافات کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے،سید منور حسن
Updated at 1050 PST بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج ہو گا
Updated at 1040 PST آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا
Updated at 1020 PST کارلنگ کپ،مانچسٹر یونائیٹڈ،وگن باہر،ویسٹ ہیم،آرسنل سیمی فائنل میں
Updated at 1010 PST لارڈز گراوٴنڈ سے گیند باہر پھینکنے پر ٹریسکوتھک کو1ملین پاؤنڈ کی پیشکش
Updated at 1000 PST وکی لیکس کو دستا ویزا ت فراہم کر نے والے فو جی سے پو چھ گچھ جاری
Updated at 0945 PST سلمان ’دبنگ‘ کے سیکوئل میں راہول بھٹ کو متعارف کروائیں گے
Updated at 0910 PST مچھلی،زیتو ن کا تیل اور دہی جلد کے کینسر سے محفو ظ رکھتا ہے، تحقیق
Updated at 0900 PST آسٹریا،ہر لمحہ تبدیل ہونے والی انوکھی ترین عمارت
Updated at 0840 PST دیوآنند نے بھی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ جوائن کر لی
Updated at 0830 PST کراچی :ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک
Updated at 0820 PST شفقت تنویر پیپلزپارٹی امریکا کے صدر نامزد
Updated at 0815 PST ایرانی جوہری پروگرام پرمذاکرات آئندہ ہفتے جنیوا میں شروع ہونگے
Updated at 0715 PST وکی لیکس کے بانی جولین کا ہلیری کلنٹن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
Updated at 0600 PST تکنیکی وجوہات کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
Updated at 0545 PST وکی لیکس کی جاری خفیہ دستاویزات سے کوئی تعلق نہیں،سعودی عرب
Updated at 0515 PST وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
Updated at 0445 PST امریکا: ملٹری کمپیوٹر نیٹ ورک کا رابطہ سفارتی ڈیٹا بیس سے منقطع
Updated at 0215 PST کراچی :ٹریفک پولیس کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، رپورٹ طلب

بشکریہ جنگ