Ultimate magazine theme for WordPress.

ورلڈ کپ کرکٹ:انگلینڈ نے نیدرلینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرادیا

39
cricket-world-cup
ورلڈ کپ کرکٹ:انگلینڈ نے نیدرلینڈ کو چھ وکٹوں سے ہرادیا
Updated at 2145 PST
ناگپور،بھارت…انگلینڈ نے ورلڈ کپ گروپ بی کے اپنے پہلے میچ میں ہولینڈ کی ناتجربہ کار ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں پرعزم آغاز کردیا ہے،تاہم ہولینڈ نے سخت مقابلے کے بعد ہی انگلینڈ کو فتح تک پہنچنے دیا۔اس سے قبل ڈچ ٹیم نے ودھربا کرکٹ اسٹیدیم ناگپور میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ کو دن میں تارے دکھاتے ہوئے اپنے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 292رنز جیسا بڑا مجموعہ ترتیب دیا، تاہم تجربہ کار انگلش ٹیم نے مطلوبہ ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر 48.4اوورز میں 296رنز بناکر میچ اپنے نام کرلیا۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان اسٹروس88،کیون پیٹرسن 39،ٹروٹ 62،ای این بیل 33قابل ذکر بیٹسمین تھے۔جبکہ ہولینڈ کی جانب سے ٹین ڈوشیٹ نے دو جبکہ مدثر بخاری اور سیلار نے ایک وکٹ حاصل کی،میچ میں شاندار آل رائونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نیدر لینڈ کے ٹین ڈوشیٹ کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ یہ میچ جیو سوپر پر براہ راست دکھایا گیا۔

بشکریہ جنگ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.