URDUSKY || NETWORK

مصرمیں احتجاج جاری ،100سے زائد افراد ہلاک،ہزاروں زخمی |اردو سکائی اخبار 30 جنوری 2011

87
مصرمیں احتجاج جاری ،100سے زائد افراد ہلاک،ہزاروں زخمیprotest-in-egypt

Updated at 0715 PST
قاہرہ … مصرمیں مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی تعداد سو سے تجاوز کرگئی ۔ احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے جس میں وقت گذرنے کے ساتھ مزید شدت آتی جارہی ہے ۔ مصر میں احتجاجی مظاہروں کا آج چھٹا روز ہے ۔ ہفتے کو پرتشدد واقعات میں مزید 33 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 102 ہو گئی ہے ۔ کرفیو کے باوجود قاہرہ ، سوئز ، اسکندریہ ، بنئی سوئف اور دیگر شہروں میں لوگ سڑکوں پر ہیں ۔ صدر حسنی مبارک کی طرف سے نئی حکومت کی تشکیل اور اصلاحات کے وعدوں کے باوجود حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آرہی ہے ۔ ہزاروں افراد زخمی ہیں جن میں سیکیورٹی اہل کاروں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے ۔ لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مرکزی بینک نے لوٹ مار سے بچنے کے لئے اتوار سے بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ قاہرہ کا عجائب گھر بھی مشتعل افراد سے محفوظ نہ رہ سکا جہاں سخت سیکیورٹی کے باوجود لوگوں نے دھاوا بولا اورتوڑ پھوڑ کی ۔ لوگوں نے دو ممیوں سمیت نوادرات کو نقصان پہنچایا ۔ لٹیروں نے اس صورت حال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میوزیم سے کئی نادر نایاب مجسمے لوٹ لئے ۔ عرب ٹی وی کے مطابق ملک میں کئی سرکاری عمارتیں اور تھانے جلائے جاچکے ہیں ۔ جیلوں میں قیدیوں نے بغاوت کردی ہے اور متعدد جیلیں بھی نذر آتش کردی گئیں ۔
منیلا: رہائشی علاقے میںآ تشزدگی،10افراد ہلاک،100مکانات تباہ
Updated at 1020 PST
منیلا …فلپائن کے دارالحکومت منیلا کی ایک غریب بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے10 افراد ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے،آتشزدگی سے تقریباًسو مکانات مکمل طور پر جل گئے۔حکام کے مطابق آگ منیلا کے شمالی نواح میں واقع شہر ناووتاسNavotasکے غریب رہائشی علاقے میں لگی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے100 مکانات کواپنی
شاہ رخ ، کاجل اور کرن جوہر نے فلم فیئر ایوارڈحاصل کرلیا
Updated at 0800 PST
ممبئی … بالی وڈ کی فلم مائی نیم از خان نے بہترین اداکار ، بہترین اداکارہ اور بہترین ڈائریکٹر کے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرکے دھوم مچادی ۔ تاہم بہترین فلم کا ایوارڈ دبنگ کو ملا ۔ چھوٹے بجٹ کی فلم اڑان نے آٹھ فلم فیئر ایوارڈ حاصل کرکے سب
غریب ، مظلوم اور محروم طبقوں کے انقلاب کا وقت آگیا ہے،الطاف حسین
Updated at 0430 PST
کراچی … متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک میں غریب ، مظلوم اور محروم طبقوں کے انقلاب اور لٹیروں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔ آج دنیا دیکھ لے گی کہ تمام زبانیں بولنے والے ملک میں انقلاب چاہتے ہیں اور ایم کیو ایم
گوجرانوالاکے ایک گھر میںآ تشزدگی، تین بچے جاں بحق
Updated at 0315 PST
گوجرانوالا … گوجرانوالا کے ایک گھر میں آگ لگنے سے نومولود بچی سمیت تین معصوم بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی ماں شدید زخمی ہوئی ہے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گذشتہ رات اندرون شہر ٹھاکر سنگھ گیٹ کے علاقے میں محمد سلیم کے مکان میں لگی ۔
Updated at 1030 PST روس کا مال بردارخلائی راکٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچ گیا
Updated at 1010 PST قاہرہ:پرتشدد مظاہروں میں کوئی پاکستانی متاثرنہیں ہوا، سفارتخانہ
Updated at 1000 PST پشاور: گیس کے کم پریشر کے باعث صارفین مشکلات کا شکار
Updated at 0940 PST بورے والا : ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار بھائی بہن کوکچل کرہلاک کردیا
Updated at 0915 PST پشاور سمیت خیبر پختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
Updated at 0830 PST وائٹ ہاوٴس کے سامنے مصری شہریوں کا صدر حسنی مبارک کیخلاف مظاہرہ
Updated at 0615 PST امریکا:ماں نے بدتمیزی پر نوجوان بیٹے اور بیٹی کو قتل کردیا
Updated at 0530 PST جرمنی :مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم ،10 افراد ہلاک

بشکریہ جنگ