URDUSKY || NETWORK

مرکزی جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف مولانا محمد اکبر نقشبندی کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے

77

گوجرانوالہ11جنوری (  نمائندہ خصوصی )مرکزی جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد نور بازار غلا م محمد ٹھیکیدار سے لیکر سوئی گیس کے دفتر تک گیس ،بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ اورمہنگائی کے خلاف صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی کی زیر قیادت زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں مردو خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر الحاج سرفراز احمد تارڑ،پیر قاری محمد اشرف شاکر11-01-2011 ،مفتی غلام نبی جماعتی ،مفتی محمد حسین صدیقی ،مولانا محمد نصیر احمد اویسی ،مولوی محمد اشرف ،حاجی محمد یوسف ،حاجی محمد یعقوب ،محمد ذیشان اکبر ،حسن خالد،محمد ابو بکر اور دیگر نے خطاب کیا ۔مولانا محمد اکبر نقشبندی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن ،گیس و بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی و بے روز گاری اور بدامنی کی وجہ سے حکومت عوام کا اعتمادکھوچکی ہے حکمران نوشتہ دیوار پڑھ لیں غریبوں کی بددعائیں انہیں لے ڈوبیں گی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں جو عوام کو ریلیف نہ دے سکیں انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں حکمران صرف اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کےلئے جوڑ توڑ اور لوٹ گھسوٹ میں مصروف ہیں ۔انہیں ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا کہ گیس و بجلی کے سنگین بحران نے پورے ملک کو بری طرح لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہو چکا ہے نہ صرف گھریلو صارفین کےلئے اذیت ناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے بلکہ ہزاروںکارخانے فیکٹریاں ،صنعتی ادارے بند ہونے سے کاروبار تباہ لاکھوں افراد بے روز کاری کا شکار ہو گئے ہیں گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں ۔یہان تک کہ معمول کے مطابق کھانا پکانا بھی نا ممکن ہو گیا ہے جس سے پورے ملک کے عوام سر اپا احتجاج ہیں ۔سوئی گیس کے دفتر کے افسران جی ایم محمود ضیائ، احمد عاصم میر اور حافظ ذیشان احمد نے مظاہرین کو یقین دلایا کہ ممکن حد تک ان کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔