URDUSKY || NETWORK

لاہور ہائیکورٹ:توہین رسالت قانون میں ترمیم روک دی گئی

100

لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف نے توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا۔ عدالت کے روبرو محمد ناصر نامی شہری کی طرف سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں توہین رسالت کے قانون میں ممکنہ ترامیم کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا،درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کو اختیار نہیں ہے کہ توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کریں لیکن اس امر کی کوشش کی جارہی ہے کہ بین الاقوامی دباؤ کے تحت اس قانون کو تبدیل کردیا جائے کیس کی ابتدائی سماعت کے Lahore-High-Courtدوران حکومتی وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ جب تک عدالت توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کے حوالے سے اختیار کا فیصلہ نہیں کرتی تب تک توہین رسالت کے قانون میں ترمیم کا بل پیش نہیں کیا جائے گا عدالت نے سماعت کے بعد وفاقی حکومت کو 23 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔