لاہور: ریمنڈ ڈیوس کو14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا
Updated at 0936 PST
لاہور…لاہور کی مقامی عدالت نے دو نوجوانوں کے قتل میں ملوث امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کو14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔لاہور پولیس آج سخت سکیورٹی میں ملزم ریمنڈ ڈیوس کو عدالت لائی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ انیق نے ریمنڈ ڈیوس کو چودہ دن کے ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ سماعت کے دوران ریمنڈ ڈیوس کے وکیل کی جانب سے سفارتی استثنا اور ان کیمرہ سماعت کی درخواستیں دی گئیں۔ اس موقع پر سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے بتایا کہ عبادالرحمن کیس میں ابھی چالان پیش نہیں کیا۔