URDUSKY || NETWORK

لاہورائرپورٹ پر مشتبہ لڑکا گرفتار

72
Share لاہورائرپورٹ پر مشتبہ لڑکا گرفتار
لاہور. . .. . . . لاہورائرپورٹ پر حکام نے ایک مشتبہ لڑکے کو گرفتار کرلیا ہے جو رن وے پر کھڑے طیارے میں گھسنے کی کوشش کررہاتھا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مشتبہ لڑکے کانام رضوان اورعمر اٹھارہ سال ہے ۔ وہ لاہورکے علاقے مصری شاہ کا رہنے والا ہے اور اسکے والد کا نام اکبر ہے۔ ذرائع کے مطابق لڑکے نے خود کو چادرسے ڈھانپ رکھا تھا۔رضوان کی سیکورٹی اہلکاروں نے اچھی طرح سے تلاشی لی جس کے دوران وہ ہستا رہا اور اس کے چہرے پر کسی قسم کی پریشانی کے آثار نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ قریبی رہائشی علاقے سے ائرپورٹ کی حدود میں داخل ہوا ہے۔ لڑکے کا کہنا ہے وہ ائرپورٹ پر جہاز دیکھنے آیا تھا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسے ابتدائی تفتیش کے پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔