تازہ خبریںفن و فنکار

شرلاک ہومز کی واپسی

مشہور جاسوسی کردار شرلاک ہومز کے خالق آرتھر کانن ڈائل کے ورثاء نے اس سیریز کا نیا ناول لکھنے کے لیے برطانوی مصنف انتھونی ہوروٹز کا انتخاب کیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کانن ڈائل اسٹیٹ نے شرلاک ہومز کے کردار پر ناول تحریر کرنے کی اجازت دی ہے۔

یہ ناول ستمبر 2011 میں شائع ہوگا اور اس کے موضوع اور عنوان کو ابھی خفیہ رکھا گیا ہے۔

انتھونی ہوروٹز کا کہنا ہے کہ وہ شرلاک ہومز کے بہت بڑے مداح ہیں اور وہ آج کل کے قارئین کے لیے اعلٰی درجے کی سنسنی خیز کہانی لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سولہ سال کی عمر سے شرلاک ہومز کے عشق میں گرفتار ہوں۔ میرا مقصد جدید قارئین کے لیے اس طرح ایک بہترین جاسوسی کہانی لکھنا ہے کہ اس سے اصل کردار کی روح متاثر نہ ہو‘۔

ہوروٹز اس سے قبل ’مڈ سمر مرڈرز‘ سیریز اور اگاتھا کرسٹی کی پوائروٹ کو ڈرامائی شکل میں ٹی وی پر پیش کر چکے ہیں۔

شرلاک ہومز کے خالق آرتھر کانن ڈائل نے اس کردار کو اپنے چار ناولوں اور پچاس سے زائد افسانوں میں استعمال کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button