URDUSKY || NETWORK

سیف اللہ مگسی کینال میں شگاف، قبو سعید خان میں سیلابی ریلا داخل

69

ایک بڑا سیلابی ریلہ جنوبی صوبے سندھ میں کوٹری بیراج سے گزر رہا ہے

شہداد کوٹ …شہداد کوٹ کے قریب سیف اللہ مگسی کینال میں شگاف پڑنے سے قبو سعید خان اور چُکھیchukhi میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا ہے ۔ ٹھٹھہ کے سورجانی بند میں کٹاؤ سے پکے کے علاقوں کو بھی خطرہ ہے۔سورجانی بند سے آٹھ لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزر رہا ہے ۔سیلاب کی وجہ سے بند کے ساڑھے چار کلو میٹر طویل کچے پشتے پر کٹاؤ کا عمل جاری ہے اور بند سے متصل پکے کے علاقوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔قبو سعید خان کے قریب ایف پی حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے وارہ اور قمبر کے بند سے متصل علاقوں کو شدید خطرات درپیش ہیں۔ ڈی سی او قمبر نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔ سیلابی ریلا دادو کی حمل جھیل میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے ، واپڈا حکام کے مطابق آربی او ڈی تھری کے مقام پر کٹ لگانے کے باعث سیلاب میرو خان زیرو پوائنٹ سے ہوتا ہوا رات تک حمل جھیل میں شامل ہوجائے گا۔خیرپور میں ایس ایم سگیوں بند راضی ڈیرو فرید آباد اور الراجا گی بند پر سیلاب کا دباؤ برقرار اور 8 لاکھ کیوسک سے زائد پانی خیرپور کی حدود سے گزررہا ہے۔ غیر سرکاری سروے کے مطابق پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں اور ایک ہزار سے زائد دیہات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔جیکب آباد کا ملک بھر سے زمینی رابطہ آج گیارہویں روز بھی منقطع ہے اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے ۔
؎آن لائن