URDUSKY || NETWORK

سپریم کورٹ:توہین عدالت نوٹسز کیخلاف پی سی او ججز کی درخواستیں مسترد |اردو سکائی اخبار 2 فروری 2011

83
سپریم کورٹ:توہین عدالت نوٹسز کیخلاف پی سی او ججز کی درخواستیں مسترد

Updated at 0940 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے تین نومبر2007 کو عدالتی فیصلہ کی خلاف ورزی پر9 پی سی او ججز کیخلاف توہین عدالت کی فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، اسی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف الگ سے سماعت ہوگی تاہم بنچ کے تعین کا معاملہ چیف جسٹس کی صوابدید پر چھوڑ دیا گیا ہے۔پرویزمشرف دور حکومت میں تین نومبرکو عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرکے پی سی او کا حلف اٹھانے والے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو توہین عدالت کے نوٹسز کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے کی تھی، جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں عدالتی بنچ میں جسٹس جوادخواجہ، جسٹس خلجی عارف، جسٹس طارق پرویز شامل تھے، عدالت نے26 جنوری کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، غیرفعال ججز کے وکیل ڈاکٹرباسط نے تین نومبر کے عدالتی فیصلہ کی خلاف ورزی کرنے پر اس وقت کے اس وقت کے حکمران اور کور کمانڈرز کو بھی نوٹس جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے آج مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے نو پی سی او ججز کی درخواستیں مسترد کردیں ، ان پر بائیس فروری سے فرد جرم کی عدالتی کارروائی کرنے کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے پرویزمشرف، شوکت عزیز اور دیگر کا معاملہ ججز کی جانب سے توہین عدالت سے الگ قرار دیا اور اسے چیف جسٹس کو بھجوادیا تاکہ وہ اسکی سماعت کرنے والے بنچ کا اپنی صوابدید سے تعین کریں ، جن ججز کیخلاف توہین عدالت کی فردجرم ہوگی۔ان میں جسٹس ریٹائرڈ عبدالحمیدڈوگر،جسٹس ریٹائرڈ افتخارحسین چودھری، غیرفعال ججز حسنات احمد،شبر رضا، حامد شاہ ، یاسمین عباسی،جہانزیب رحیم، زاہدحسین،سجادحسین شاہ شامل ہیں ، عدالت نے 2 ججز خورشید انور بھنڈر اور ظفر اقبال قریشی کو اس کیس سے فارغ کردیا ہے۔
گلگت بلتستانسمیتمختلف علاقوں میں موسم کی شدت میں کمی
Updated at 1310 PST
ملک کے بالائی علاقوں میں موسم بدستورابر آلود ہے جبکہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں موسم کی شدت کم ہوئی ہے اور بلوچستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔گلگت بلتستان ڈویژن کے مختلف اضلاع اسکردو ،گلگت،ہنزہ نگر سمیت دیگر علاقوں میں سردی کی شدت کم ہوئی ہے ،استور
بھارت نے’ائرشو‘میں پاکستان،چین اور ایران کو مدعو نہیں کیا،رپورٹ
Updated at 1300 PST
نئی دہلی…فارن ڈیسک…خطے کے سب سے بڑے ائیر شو ’ ایروانڈیا2011‘ میں بھارت نے پاکستان سمیت چین اور ایران کو مدعو نہیں کیا۔ بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق آئندہ ہفتے بنگلور میں شروع ہونے والے اس ائیر شو میں60ممالک شرکت کریں گے۔ بھارت کے ملٹری فنکشنز میں مدعوین کی
پیرو: دلبرداشتہ شخص کی خودکشی کی کوشش فائرفائٹرنے ناکام بنادی
Updated at 1220 PST
لیما…پیرومیں ایک دلبرداشتہ شخص کی پل سے کودکرخودکشی کی کوشش فائر فائٹر نے ناکام بنادی۔ جنوبی پیرومیں محبت میں ناکامی پرایک نوجوان100فٹ اونچے پل سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرنے کی تیاری کررہاتھاکہ آگ بجھانے والے عملے کاایک رکن اپنے موبائل کی پیشکش کرتے ہوئے اس کے قریب پہنچاتاکہ وہ موبائل فون
مصر میں بحران: البرادعی عبوری مدت کیلئے مضبوط صدارتی امیدوار بن گئے
Updated at 1210 PST
قاہرہ …مصر کے بحران کے حوالے سے یہ خبریں بھی گردش کر رہی ہیں کہ جس وقت مصر کے عوام ملین مارچ کیلئے سڑکوں پر جمع ہورہے تھے، اس وقت مختلف ایوانوں میں عبوری مدت کیلئے مضبوط صدارتی امیدوار محمد البرادعی زیر بحث تھے۔رپورٹس کے مطابق عوام کے ملین مارچ
ملتان: سوائن فلو کے شبہ میں دوافراد نشتر اسپتال میں داخل
Updated at 1200 PST
ملتان…ملتان کے نشتر اسپتال میں سوائن فلو کے شبہ میں اب تک2 مریضوں کو لایا گیا ہے ۔ نشتر اسپتال ملتان میں سوائن فلو کے مریضوں کیلئے ایک علیحدہ سے وارڈ کو مقرر کر دیا گیا ہے جہاں پر سوائن فلو کے متاثرہ مریضوں کو داخل کیا جائیگا ۔نشتر اسپتال
ٹیکس ادائیگی : اکشے کمار چاروں ’خانوں‘ سے بازی لے گئے
Updated at 1155 PST
ممبئی …انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے تو عوام کا پالا پڑتا ہی رہتا ہے،لیکن جب یہی ڈپارٹمنٹ فلمی ستاروں کے اکاؤنٹس کی چھان پھٹک کرتا ہے تو عوام کی دلچسپی کچھ اور بڑھ جاتی ہے۔ حال ہی میں بالی وڈ اسٹارزپریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے گھروں پر انکم ٹیکس نے
ڈیوس کیس:پاک امریکا تعلقات شدید دباوٴ کا شکار ہوگئے،برطانوی اخبار
Updated at 1130 PST
لندن…فارن ڈیسک… دو پاکستانی شہریوں کے قتل میں ملوث سی آئی اے کے ایجنٹ کی بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات شدید دباوٴ کا شکار ہو گئے۔ برطانوی اخبار’گارجین‘ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے
منفرد اور دلچسپ بناوٹ میں تخلیق کردہ بیڈز
Updated at 1100 PST
لندن…سی ایم ڈی…یہ تصاویر کچھ ایسے انوکھے بیڈ ز کی ہیں جنھیں عام روائتی انداز سے ہٹ کر مکمل طورپر منفرد اور دلچسپ انداز میں تیا ر کیا گیاہے۔پرندے کے گھونسلے،گیند،اسپیس شپ،زپ،سینڈریلا اور پانی میں تیرنے والا بیڈ اپنی مثال آپ ہیں جو گھر کی سجاوٹ میں بھی ایک نیا
فیصل آباد:صنعتوں کو مسلسل چوتھے روز بھی گیس کی فراہمی معطل
Updated at 1045 PST
فیصل آباد…محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ منجمنٹ شیڈول کے تحت فیصل آباد کی صنعتوں کو آج چوتھے روز بھی گیس کی فراہمی بند ہے۔محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت فیصل آباد میں صنعتوں کو 30جنوری سے 2فروری تک کے لئے گیس
پشاور :بڈھ بیر دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی
Updated at 1035 PST
پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد9ہو گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکا بڈھ بیرمیں ٹیلہ بند روڈ پر گاڑیوں کے اڈہ میں ہوا جس سے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ دھماکے سے 9 افراد جاں بحق
ٹونی بلیئر کا حسنی مبارک کو انتخابات سے دور رہنے کا مشورہ
Updated at 1025 PST
لندن…مصر کے صدر کو عوام کی طرف سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔اس موقع پر مشرق وسطیٰ کے لیے سفیر برائے امن اور سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے بھی حسنی مبارک کو آئندہ الیکشن سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ٹونی بلئیر نے حسنی مبارک کی صلاحیتوں کی
مہمند ایجنسی :فورسز سے جھڑپ میں3اہلکار شہید، 15حملہ آور ہلاک
Updated at 1005 PST
پشاور…مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی میں شدت پسندوں کے حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 15 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائی زئی کے علاقے انارگی پوسٹ پر گذشتہ رات شدت پسندوں نے راکٹوں سے حملہ
Updated at 1320 PST کوئٹہ:بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور بارود سے اڑادیاگیا
Updated at 0955 PST پشاور:بڈھ بیر میں دھماکا،6افراد جاں بحق
Updated at 0915 PST پشاور:نواحی علاقے ٹیلہ بند میں دھماکا سنا گیا
Updated at 0815 PST ڈیلاس:آل پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس ، ممبر شپ بڑھانے پر غور
Updated at 0800 PST جرمن ایتھلیٹ نے ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ کی سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ جیت لیا
Updated at 0725 PST کراچی:برنس روڈ میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی
Updated at 0700 PST کراچی: سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک
Updated at 0600 PST مصرمیں حکومت مخالف تحریک اپنے نقطہ عروج پر پہنچ گئی
Updated at 0520 PST ہیوسٹن :غلام محی الدین اور محمد اعظم کو کمیونٹی کیلئے خدمات پر ایوارڈ دیاگیا
Updated at 0500 PST کراچی:جوہر آباد اور شریف آبادسے5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
Updated at 0430 PST جعفر آباد : تھانیدار سمیت پانچ پولیس اہلکار قتل، ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اغوا
Updated at 0400 PST حسنی مبارک عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں، البرادی

بشکریہ جنگ