URDUSKY || NETWORK

خیبر پختونخوا:ساڑھے 6لاکھ افراد تاحال حکومتی امداد کے منتظر

84

خیبر پختونخوا:ساڑھے 6لاکھ افراد تاحال حکومتی امداد کے منتظر

پشاور….صوبائی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ مختلف اضلاع میں پھنسے ساڑھے چھ لاکھ سے زائد متاثرین تک حکومت کی رسائی 25 دن گذرنے کے بعد بھی ممکن نہیں ہو سکی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ جن علاقوں میں ابھی تک حکومت کی رسائی ممکن نہیں ہو سکی ان میں سوات شانگلہ، کوہستان اور اپر دیر کے اضلاع شامل ہیں۔سوات میں سیلاب کے25 دن گذرنے کے بعد بھی3 لاکھ50 ہزار افراد انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ضلع اپر دیر میں سیلاب سے کئی علاقے صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں جہاں ایک لاکھ افراد تک حکومتی امداد نہیں پہنچ سکی۔ اس کے علاوہ ضلع کوہستان کے دور دراز علاقوں اور پہاڑوں پر آباد ڈیڑھ لاکھ افراد حکومتی امداد کی راہ تک رہے ہیں جبکہ ضلع شانگلہ کے چھ ہزار افراد تک بھی حکومتی رسائی ممکن نہیں ہو سکی۔