حج کرپشن اسکینڈل: حکومت کو تمام کنٹریکٹ بھرتیوں پر نظرثانی کی ہدایت
Updated at 1200 PST
اسلام آباد…ایف آئی اے نے حج اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ برطرف وزیر حامد سعید کاظمی کے ملزموں احمد فیض اور راؤ شکیل سے روابط ثابت ہوگئے ہیں۔عدالت نے حکومت کو تمام کنٹریکٹ بھرتیوں پر نظرثانی کی ہدایت کرتے ہوئے ملک بھر میں او ایس ڈی بنائے گئے پولیس آفیسرز کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آٹھ رکنی خصوصی بنچ نے حج اسکینڈل کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی جاوید بخاری نے اسکینڈل کے مبینہ کردار اور وزارت آئی ٹی کے مشیر ، زین سکھیرا کابیان پیش کیا ،جس میں زین سکھیرا نے کہا کہ وزیراعظم کا صاحبزادہ عبدالقادر گیلانی اسکا بچپن کا دوست ہے جبکہ راؤ شکیل سے اسکی جولائی2010 میں ملاقات ہوئی تھی، عبدالقادر گیلانی نے دبئی سے نئے ماڈل کی بلٹ پروف گاڑی منگوائی تھی ، ایڈیشنل ڈی جی نے بتایا کہ احمد فیض ابھی گرفتار نہیں ہوا، سعودیہ گئی ہوئی ایف آئی اے ٹیم کو کہا گیاہے کہ اس کی گرفتاری تک واپس نہ آئے ، عدالت کو اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گریڈ19 سے22 میں پولیس اور ایف آئی اے میں کنٹریکٹ پر9 آفیسر ہیں ، ان میں سے5آفیسرز کے تقرر میں محکمانہ سمری شامل تھی۔ چیف جسٹس نے او ایس ڈی پولیس آفیسرز کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ گڈ گورننس لانا ہے تو نوجوان آفیسرز کو موقع ملنا چاہیے، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو پیغام دیں کہ غیرقانونی کنٹریکٹ بھرتیوں کے خلاف اقدام کریں۔
نیویارک میں مزید برف باری کی پیش گوئی، انتظامیہ انتظامات میں مصروف
Updated at 1355 PST
نیویارک …امریکی شہر نیویارک مزید برف باری کی تیاریاں کررہاہے۔سٹی مئیرنے قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے تیاریوں پر اطمینان کااظہارکیا۔ ٹائمز اسکوائر پر ایک بار پھر برف باری نے سفیدچادراڑھادی ہے۔نیویارک میں آج شام تک 25 سینٹی میٹر برف پڑنے کی توقع ہے،جہاں سڑکیں اور گلیاں برف سے بند ہوچکی
ریتک روشن نے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا10 بچے گود لے لئے
Updated at 1350 PST
ممبئی …بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے پیدائشی طور پر دل کے امراض میں مبتلا 10 بچے گودلے لئے ۔بھارت کے شہر ممبئی میںSave a heart نامی ایک خصوصی تقریب کے دوران بالی ووڈ اسٹار ریتک روشن نے دل کے امراض میں مبتلا 10بچوں کو گود لینے کا اعلان کیا
پالک،مولی ،مٹر یا بند گوبھی سے ڈپریشن میں کمی ہوتی ہے، تحقیق
Updated at 1330 PST
نیویارک …اگر آپ اداس ہیں یا تھکن محسوس کررہے ہیں توفکرمند ہونے کی کوئی بات ہی نہیں فوراً اپنے کچن میں جائیں اور کوئی مزیدار سے ڈش بناکر کھائیں اس سے ناصرف آپ کی تھکن اور اداسی دور ہوگی بلکہ آپ کا دھیان بھی بٹ جائیگا ۔ آج ہم آپ