URDUSKY || NETWORK

حج اسکینڈل: دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرینگے، چیف جسٹس

160
حج اسکینڈل: دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرینگے، چیف جسٹس

Iftikha-chuhadaryUpdated at 1200 PST
چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارچوہدری نے کہاہے کہ حج انتظامات میں کرپشن کے اسکینڈل کی تحقیقات میں کوئی خرابی نہیں ہونے دی جائے گی اور سپریم کورٹ اس کیس میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کریگی۔ حج اسکینڈل کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی خصوصی بنچ نے کی ، مقدمہ میں فریق بننے والے وزیرسائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے حج اسکینڈل پر شواہد اور وفاقی وزیر حامدسعید کاظمی کے خلاف تحریری جواب عدالت میں پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکریٹری مذہبی امور نے9 دسمبر کو ان کے گھر پر حلفیہ بیان دیا تھا کہ حامدسعید کاظمی حج اسکینڈل میں سو فیصد ملوث ہیں۔حامدسعیدکاظمی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ اعظم سواتی پہلے استعفیٰ دیں، پھر الزامات عائد کریں۔ رکن قائمہ کمیٹی بلال یاسین نے عدالت کے سامنے کہاکہ راؤ شکیل نے انہیں خدمت کرنے کی پیش کش کی جبکہ راؤ شکیل نے یہ بھی کہا کہ وفاقی وزیر کو پانچ پانچ ہزار حجاج کا کوٹہ ایسے تھوڑی دیا جائے گا، بلال یاسین کاکہناتھاکہ سعودی عرب بھیجی گئی ایف آئی اے کی ٹیم میں رحمان ملک کے چمچے ہیں۔ چیف جسٹس کے ریمارکس نے دیئے کہ جس نے جو کرنا ہے کرلے ، دیکھتے ہیں ذمہ داروں کے خلاف کیا ہوتا ہے۔عدالت کوئی ہینکی پینکی نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے مزید ریمارکس دئے کہ ابھی تک وفاقی وزیر، سیکریٹری اور دیگر اپنے عہدوں پر بیٹھے ہیں۔