اسپاٹ فکسنگ کیس،محمد عامر،آصف اور سلمان بٹ کا فیصلہ آج متوقع
Updated at 1125 PST
دوحہ…پاکستان کے تین کھلاڑیوں محمد عامر ،سلمان بٹ اور محمد آصف کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کا آج آخری دن ہے۔اطلاعات کے مطابق کیس کا فیصلہ پاکستانی وقت کے مطابق 3 سے 4 بجے کے درمیان سنائے جانے کا امکان ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے آزاد اینٹی کرپشن ٹریبونل نے دوحہ کے قطر فنانشل سینٹر میں چھ جنوری کو سماعت کا آغاز کیا،ٹریبو نل میں مائیکل بیلوف،شرد راؤ اور ایلبرٹ ساکس شامل ہیں،آئی سی سی کے وکلانے اپناکیس اور شواہد سماعت میں پیش کیے، جس کے بعد محمد عامر،محمد آصف اور سلمان بٹ سے جرح کی گئی،چھ روزہ طویل سماعت کے بعد آج کیس کا فیصلہ ہونا ہے۔
پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی معطل
Updated at 1250 PST
لاہور…پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند ہے۔سوئی گیس کی بندش کے باعث گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملتان ریجن میں آج تیسرے روز بھی تمام سی ۔ این ۔ جی اسٹیشنز بند ہیں جس سے خانیوال ، وہاڑی ،
پی سی او ججز کیس، بینچ کے تمام ارکان پر اعتراض،فیصلہ کل تک محفوظ
Updated at 1225 PST
اسلام آباد…سابق جسٹس عبدالحمید ڈوگر کے وکیل نے پی سی او ججز کے خلاف توہین عدالت نوٹسز کیس کی سماعت کرنے والے سپریم کورٹ بنچ کے تمام ارکان پراعتراض کردیاہے ،اس پرفیصلہ کل تک محفوظ کرلیاگیاہے۔جسٹس ایم اے شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بنچ نے
سمجھوتا ایکسپریس کیس ، مشتبہ افراد کی گرفتاری پر 10لاکھ روپے انعام کا اعلان
Updated at 1215 PST
نئی دہلی…فارن ڈیسک… سمجھوتاایکسپریس کے مشتبہ افراد کی گرفتاری پر دس لاکھ کے انعام کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارتی اخبار’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق بھارت کے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(NIA) نے2007میں سمجھوتا ایکسپریس دھماکے میں ملوث افراد کے بارے معلومات فراہم کرنے والے کے لیے دس لاکھ کا انعام
ای سی ایل سے راوٴشکیل کا نام سرکاری پالیسی کے تحت نکلوایا،رحمن ملک
Updated at 1205 PST
اسلام آباد…حج اسکینڈل کیس میں سپریم کورٹ کو پیش کئے جانے والے تحریری بیان میں وزیرداخلہ رحمان ملک نے اعتراف کیا ہے کہ سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کا ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نام انہوں نے نکلوایا تھا تاہم یہ عمل سرکاری پالیسی اور مجاز اختیار کے تحت کیاگیا۔رحمان
امریکا نے ترکی کو ایران پر اسرائیلی حملے کا اشارہ دیا تھا، وکی لیکس
Updated at 1155 PST
کراچی…امریکا نے ہمیشہ اپنے اتحادیوں اور حریفوں کو ایران کے معاملے پر ڈرایا ۔ وکی لیکس کے پنڈورا باکس سے ہوئے ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ امریکا نے ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کیلئے ترکی کو اسرائیلی حملے کا اشارہ دیا۔پچیس فروری دو ہزار دس کو
حج اسکینڈل تحقیقات سے ڈی جی ایف آئی اے کو الگ کرنیکی ہدایت
Updated at 1020 PST
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے حج انتظامات میں بدعنوانی کے اسکینڈل کیس کی تحقیقات سے ایف آئی اے کے سربراہ وسیم احمد کو الگ کردینے کی ہدایت کردی ہے ،، ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ برطرف وزیر حامد کاظمی اور سابق ڈی جی حج