URDUSKY || NETWORK

حجاج کیلئے مہنگی رہائشگاہیں، سعودی شہزادے کے خط پر از خود نوٹس

72

اسلام آباد . . . ایک سعودی شہزادہ نے مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کیلئے مبینہ طور پر مہنگی رہائش گاہیں لینے کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ہے اس پر سپریم کورٹ نے ازکود نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کرلیا ہے ۔ سعودی شہزادہ بندر بن خالد بن سلطان کے ذاتی آفس سے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے 35 ہزار پاکستانی حجاج کو حرم سے دو کلومیٹر فاصلے تک رہائش گاہوں کی آفر کی تھی اور اس کا کرایہ 33 سو 50 ریال مانگا گیا ، خط کے مطابق ان کی اس آفر کو قبول نہیں کیا گیا اور اس سے مہنگی اور زیادہ دور رہائش گاہیں لے لی گئیں ، خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عازمین کیلئے حرم سے ساڑھے تین کلومیٹر فاصلے سے تک 34 سے 36 سو ریال پر رہائش گاہیں لی گئیں،، چیف جسٹس نے اس خط کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو اس پر 15 دن میں جواب عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔