جوڈیشل کمیشن کا اجلاس:جسٹس سرمد جلال سپریم کورٹ کے جج نامزد
Updated at 1330 PST
اسلام آباد…اعلیٰ عدلیہ میں ججز تقرر کے جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرمد جلال کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے اور جسٹس مشیر عالم کو ان کی جگہ صوبائی چیف جسٹس بانے کیلئے نامزدگیاں کردی ہیں۔ انیسویں آئینی ترمیم کے تحت نوتشکیل شدہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، اس میں سپریم کورٹ کے چار سینئر ججز ، وفاقی وزیر قانون، اٹارنی جنرل شریک ہوئے ، کمیشن کے ارکان ایک ریٹائرڈ جج اور پاکستان بار کونسل کے نمائندہ بھی اجلاس میں موجود تھے، کمیشن میں پہلے سندھ ہائی کورٹ کے ججز کا معاملہ زیر غور آیا تو موجودہ صوبائی چیف جسٹس سرمد جلال کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا گیا ، کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کو صوبائی چیف جسٹس نامزد کیا اور وہاں کے ایڈیشنل ججز کا معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کردیا۔ بعد میں پنجاب کے ججز کا معاملہ زیر غور آیا۔
ایٹمی تنازع:ایران کے 6عالمی قوتوں سے مذاکرات بے نتیجہ رہنے کا امکان
Updated at 1315 PST
استنبول …ایران اور6 عالمی طاقتوں کے درمیان ایٹمی تنازع پر دو روزہ اجلاس کا آج آخری دن ہے لیکن فریقین کے موقف میں کوئی لچک نہ ہونے کی وجہ سے بات چیت بے نتیجہ رہنے کا امکان ہے ۔مذاکرات استنبول میں گذشتہ روز شروع ہوئے تھے ۔ امریکا، برطانیہ ،
بھارت : گیس کے غبارے میں 150فٹ بلندی پر شادی کی انوکھی تقریب
Updated at 1300 PST
کولکتہ …بھارتی ریاست مغربی بنگال میں شادی کی ایک انوکھی تقریب انجام پائی جس میں دلہا دلہن نے زمین سے150 فٹ بلندی پر گیس کے غبارے میں ایک دوسرے سے ایجاب و قبول کیا۔بھارتی شہر کولکتہ میں نوبیاہتا جوڑے نے زندگی کے اس حسین سفر کے آغاز کے20 منٹ غبارے
دنیا کے خطرناک ترین شخص جولین اسانج کی زندگی پر فلم بنائی جائیگی
Updated at 1250 PST
لندن …وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی زندگی پر فلم بنانے کیلئے پروڈیوسرز نے ان کی آنیوالی سوانح حیات کے اسکرین رائٹس حاصل کر لئے ہیں ۔ اسانج کی سوانح حیات The Most Dangerous Man in the World آسٹریلیا کے ایوارڈ یافتہ مصنف اینڈریو فلاور لکھ رہے ہیں جو
زیادہ ویڈیوگیم کھیلنابچوں کی ذہنی صحت کیلئے اچھا نہیں،نئی تحقیق
Updated at 1240 PST
نیویارک …ٹیکنالوجی کے اس دور میں ویڈیوگیمز بچوں کاسب سے پسندیدہ مشغلہ ہے، لیکن نئی تحقیق کے مطابق زیادہ ویڈیوگیم کھیلنابچوں کی ذہنی صحت کیلئے اچھا نہیں۔ہائی اور پرائمری اسکولوں کے تقریبا ً3ہزار بچوں پر دو سال تک تحقیق کی گئی۔ تحقیق میں بین الاقوامی ماہرین کا ایک گروپ نے