URDUSKY || NETWORK

جسٹس جاوید اقبال کے والدین کا قتل، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

60
جسٹس جاوید اقبال کے والدین کا قتل، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا

Updated at 2120 PST
لاہور…سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جسٹس جاوید اقبال کے والدین کے قتل میں ملوث ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے، بوڑھے والدین کو جسٹس جاوید اقبال کے سوتیلے بھائی نوید اقبال نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے قتل کیا ۔لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سی سی پی او نے بتایا کہ جسٹس جاویدکے والدین کے قتل کی منصوبہ بندی انکے سوتیلے بیٹے نویداقبال نے دوساتھیوں سے مل کرکی جن میں سے ایک ساتھی عباس کوگرفتار کرلیا جبکہ دوسرے ساتھی امین کو جلد گرفتار کرلیا جائگا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں ملزم رکشے میں بیٹھ کرجائے وقوعہ پر پہنچے تھے، نویداقبال ، عباس کو کام پر رکھوانے کے بہانے لایا تھا، سی سی پی او نے کہا کہ ملزمان الزامات کااعتراف کرچکے ہیں، انہوں نے پیسے ہتھیانے کے لیے قتل کی واردات کی ، نویدکے بریف کیس میں1لاکھ60ہزارتھے جوتینوں نے تقسیم کیے تھے۔