بے نظیر بھٹو قتل کیس : سابق صدرپرویزمشرف مفرور ملزم قرار
Updated at 1500 PST
راولپنڈی …بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو مفرور ملزم قرار دے دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اگر وہ عدالت نہ آئے تو انہیں اشتہاری قرار دیدیا جائیگا۔ راول پنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بے نظیر قتل کیس کا عبوری چالان پیش کیا گیا۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ چالان میں سابق صدر پرویزمشرف کا نام بطور ملزم شامل ہے ، ان سے تفتیش کی مسلسل کوشش کی گئی لیکن جواب نہیں ملا، جس پر انہیں مفرور قرار دے دیا گیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ دونوں گرفتار پولیس آفیسرز سعود عزیز اور خرم شہزاد اس وقت کے صدر پرویزمشرف کے احکامات پر عمل کررہے تھے ۔ چالان میں شہید بینظیر بھٹو کے ملنے والے دو بلیک بیری فونز میں سے ایک کی فرانزک رپورٹ بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہادت والے دن بے نظیر بھٹو کو اس فون پر دن3 بجے کے بعد کوئی کال آئی اور نہ ہی انہوں نے کوئی فون کیا۔ عدالت نے گرفتار پولیس آفسیرز سعود عزیز اور خرم شہزاد کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی کی ۔ وکیل صفائی وحید انجم نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایس پی یاسین فاروق کا3 برس بعد پیش کردہ بیان صرف بے نظیربھٹو کے سکیورٹی ایڈوائزر کو بچانے کے لیے لایا گیا ہے۔دوسری جانب سعود عزیز اور خرم شہزاد کی درخواست ضمانت پروکلا نے بحث مکمل کرلی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جوکہ آج سنائے جانے کا امکان ہے۔
ایکشن اسٹار اکشے کمار وزیرکھیل بننے کے خواہش مند
Updated at 1600 PST
ممبئی …دولت اور بے پناہ شہرت کے بعد بھی بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی ایک خواہش ابھی تک پوری نہیں ہوسکی اوروہ ہے وزیر کھیل کی کرسی سنبھالنے کی۔ بالی ووڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کماراسپورٹس اسٹار بنتے جارہے ہیں ۔کرکٹ کے موضوع پر ان کی نئی فلم پٹیالہ
چین میں شادی کرنا طلاق لینے سے زیادہ مشکل
Updated at 1550 PST
بیجنگ …چین میں شادی کرنا طلاق لینے سے زیادہ مشکل ہوتا جارہا ہے۔ چین میں وزارت شہری امور کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس شادی کے بندھن میں جڑنے والوں کی تعداد تقریباً12 لاکھ رہی جبکہ19 لاکھ بیس ہزار جوڑوں نے طلاق کیلئے رجوع
چین کو پاکستانی برآمدات 1ارب 70کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں
Updated at 1525 PST
کراچی …گزشتہ سال چین میں پاکستانی برآمدات کی مالیت 37.4 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب ستر کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔چائنا کسٹمز کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری سے دسمبر2010 تک چین میں پاکستان کی برآمدات میں پچاس
انسانی جسم کو ایڈز کے محفو ظ رکھنے والاجین دریا فت کر لیا گیا
Updated at 1515 PST
نیویارک…سی ایم ڈی…طب کی دنیا میں ایک انقلا بی قدم اٹھا تے ہو ئے سا ئنسدا ن انسانی جسم میں مو جو د ایساایک جین دریا فت کر نے میں کا میا ب ہو گئے ہیں جو ایڈ ز کے مو ذی مر ض سے تحفظ میں اہم کر دا
پریانکا خود کو نمبر ون اداکارہ مانتی ہیں
Updated at 1510 PST
ممبئی…کوئی مانے یا نا مانے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ خود کو فلم انڈسٹری کی نمبر ون اداکارہ مانتی ہیں ۔بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے لیے اگر یہ کہا کہ جائے کہ آج کل ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہے تو کچھ غلط نا ہوگا ان