URDUSKY || NETWORK

بھارت پاکستانی طالبان اور علیحدگی پسند وں کی حمایت کرتاہے، وکی لیکس

104

اسلام آباد…وکی لیکس کے ایک اور انکشاف کے مطابق بھارت اور ایران پاکستانی طالبان کی مدداور علیحدگی پسند عناصر کو سپورٹ کرتے ہیں۔دسمبر دو ہزار نو میں امریکی محکمہ خزانہ کے اہلکار ہاورڈ مینڈیل سوہان اور متحدہ عرب امارات دبئی کی خفیہ ایجنسی اوراسٹیٹ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے اہلکارکے درمیان ملاقات ہوئی۔ متحدہ عرب امارات نے امریکی اہلکار کو کہا کہ بھارت پاکستانی طالبان اور علیحدگی پسندوں کو سپورٹ کرتا ہے جبکہ ایران پاکستان میں رہنے والے طالبان کی مالی امداد کرتا ہے۔یو اے ای نے Talibanامریکی اہلکار کو بتایا کہ طالبان دبئی میں پاکستان اور افغانستان میں کام کرنے والے تاجروں سے بھتہ بھی وصول کرتے ہیں۔ان میں سے اکثر تاجروں کو اپنے ملک لوٹنے پر اغوا کرکے رقم بھی وصولی کی جاتی ہے۔ امریکی اہلکار کا خیال تھا کہ یو اے ای میں موجود پشتون بولنے والوں کی جانب سے طالبان کومالی مدد مل رہی ہے لہذا ان افراد کے نام سامنے لائے جائیں۔ دبئی کی خفیہ ایجنسی نے امریکی اہلکار کو بتایا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ بھارت نے بھی پاکستانی طالبان اور علیحدگی پسندوں کی امداد کی ہے۔

بشکریہ جنگ