URDUSKY || NETWORK

بم دھماکوں کی سازش،اردن کے نوجوان حسام سمادی کو24سال قید

96

ڈیلاس . . . نمائندہ جنگ . . . امریکی شہر ڈیلاس کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے کو بم سے اڑانے کے الزام میں اردن کے نوجوان حسام سمادی کو 24 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ مذکورہ سزا حکومت اورمجرم کے درمیان ایک معاہدے کے بعد سنائی گئی جس میں ملزم نے اقرار کیا تھا کہ اس سے یہ جرم سرزد ہوا اور اس کے لیے وہ معذرت خواہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا میں9/11 واقعے کے بعد حسام سمادی اکثر و بیشتر القاعدہ کی ویب سائٹ کا وزٹ کرتا تھا اور جب مقامی ایف بی آئی ایجنٹوں نے اس سے القاعدہ کے نمائندوں کی حیثیت سے رابطہ کیا تو وہ ڈاؤن ٹاؤن ڈیلاس کی ایک عمارت کو آتش گیر مادے سے اڑانے کے لیے تیار ہو گیا۔ ملزم کی جانب سے حکومت سے ڈیل کے باعث اسے عمر قید کے بجائے 24 سال کی سزا سنائی گئی۔ اس موقع پر سمادی نے کہا وہ اپنے اس اقدام پر عوام الناس سے شرمندہ ہے۔

شکریہ جنگ