تازہ خبریں

بحرین، پولیس اورمظاہرین میں تصادم، چارافرادہلاک

بحرین، پولیس اورمظاہرین میں تصادم، چارافرادہلاک
مناما. . . .. . .بحرین میں پولیس اورمظاہرین میں تصادم سے چارافرادہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔بحرین کے دارالحکومت مناما کے پرل اسکوائر پر پولیس نے مظاہرین کے کیمپ پر علی الصباح دھاوابول دیا جس کے بعد پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپ میں چارافرادہلاک ہوگئے۔بحرین کے وزیرصحت فیصل بن یعقوب کے مطابق پولیس آپریسن میں چارافرادمارے گئے جبکہ دوسواکتیس زخمی ہوئے۔فوج نے مناما کاکنٹرول سنبھال لیا ہے اورپولیس کی مدد سے پرل اسکوائرکومظاہرین سے کلیئرکرالیاہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے بحرین کی حکومت پرزوردیا ہے کہ مظاہرین پر تشدد نہ کیاجائے ۔دوسری جانب اپوزیشن رہنما احتجاج کے لیے پارلے منٹ سے استعفے دینے پر غورکررہے ہیں۔انھوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کامطالبہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button