URDUSKY || NETWORK

بالی وڈ فلم سات خون معاف آج ریلیزہوگی

96
بالی وڈ فلم سات خون معاف آج ریلیزہوگی
ممبئی. . .. … . بالی وڈ فلم سات خون معاف آج ریلیزہورہی ہے فلم میں مرکزی کردار نبھانے والی پریانکا چوپڑہ کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں ویمپائر کا رول ادا نہیں کررہی ہیں ایک ویب سائٹ کو انٹرویومیں بالی وڈ دیوا نے بتایا کہ سات خون معاف ایک عشقیہ کہانی اور تھرلر فلم ہے۔پریانکا نے کہا کہ انہوں نے اپنا کردار کا فی محنت سینبھایا ہے۔ فلم کی خاص بات پریانکا کہ سات شوہر ہیں ۔پریانکا کا کہنا تھا کہ نصیر الدین شاہ ،انو کپور اور عرفان خان کے ساتھ کام کرنا زبردست تجربہ رہا ۔۔شاہ رخ خان کے شیرو والے تبصرے پر کیے گئے سوال کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ کنگ خان کی شکر گذار ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہانکم ٹیکس کے چھاپے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے شاہد کپور کو فون کیا۔